یوم فضائیہ پرونگ کمانڈر ابھینندن نے اڑایا مگ۔21، بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے پائلٹوں نے دکھایا دم خم
یوم فضائیہ پر غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر پریڈ ہوئی۔ اس میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان سمیت بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں حصہ لینے والے تمام پائلٹوں نے اپنا دم خم دکھایا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 08, 2019 12:45 PM IST

یوم فضائیہ پر غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر پریڈ ہوئی۔ اس میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان سمیت بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں حصہ لینے والے تمام پائلٹوں نے اپنا دم خم دکھایا۔
ہندستانی فضائیہ نے منگل کو اپنا 87 واں یو م تاسیس منایا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے چیف مارشل آر کےایس بھدوریہ اور بحریہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ نے انڈیا گیٹ پر اقع وار میمیوریل جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم فضائیہ پر غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر پریڈ ہوئی۔ اس میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان سمیت بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں حصہ لینے والے تمام پائلٹوں نے اپنا دم خم دکھایا۔ ابھینندن نے اس موقع پر مگ۔21 طیارہ اڑایا۔ ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو یوم آزادی پرویر چکر سے نوازا گیا ہے۔
ہندستانی فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس پر فضائیہ سربراہ راکیش بھدوریہ نے 51 اسکواڈرن اور 9 اسکواڈرن کو فروری میں پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردانہ کیمپوں پر فضائی حملے میں ان کے کردار کیلئے نوازا۔
#WATCH Ghaziabad: Wing Commander #AbhinandanVarthaman leads a 'MiG formation' and flies a MiG Bison Aircraft at Hindon Air Base on #AirForceDay today. pic.twitter.com/bRpgW7MUxu
— ANI UP (@ANINewsUP) October 8, 2019
یوم فضائیہ کے موقع پر مگ۔21 کے علاوہ تیجس، سارنگ ہیلی کاپٹر، سکھوئی اور گلوب ماسٹر جیسے جنگی جیٹ کے پائلٹوں نے بھی ہوا میں کرتب دکھائے۔

آپ کو بتا دیں کہ ہندوستانی فضائیہ کا قیام 8 اکتوبر 1932 کو ہوا تھا۔ ہر سال اس دن ہنڈن بیس پر یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں فضائیہ کے سربراہ اور تینوں مسلح افواج کے اعلی افسران موجود رہتے ہیں۔