اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لینن ، پیریار اور امبیڈکر کے بعد اب اترپردیش میں ہنومان کی مورتی توڑی گئی، متنازع پوسٹر کیا گیا چسپاں 

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ملک بھر میں اہم شخصیات کے مجسموں کے ساتھ توڑ پھوڑ کے واقعات کے درمیان اترپردیش کے بلیا ضلع میں کچھ شرارت پسند عناصر نے بھگوان ہنومان کی ایک مورتی کو توڑ دیا ۔

    • Share this:
      بلیا : ملک بھر میں اہم شخصیات کے مجسموں کے ساتھ توڑ پھوڑ کے واقعات کے درمیان اترپردیش کے بلیا ضلع میں کچھ شرارت پسند عناصر نے بھگوان ہنومان کی ایک مورتی کو توڑ دیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
      موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بلیا کے کھرووا گاوں میں پیش آیا ، جہاں کچھ شرارت پسند عناصر نے بھگوان ہنومان کی ایک مورتی کو نقصان پہنچایا ۔ نگرا تھانہ کے انچارج رام دنیش تیواری نے بتایا کہ کھرووا گاوں میں بدھ کو بھگوان ہنومان کی مورتی کو کچھ شرارت پسندوں نے توڑ دیا ۔ مورتی پر ایک متنازع پوسٹر بھی چسپاں کیا گیا ۔
      پولیس نے اس سلسلہ میں گاوں کے پردھان دشینت سنگھ کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ تھانہ انچارج کے مطابق دو دہائی پہلے گاوں کے رہنےو الے سریش سنگھ کے کھیت میں بجلی کے کرنٹ سے ایک بندر کی موت ہوگئی تھی ۔ گاوں والوں نے کھیت میں ہی بندر کی آخری رسوم ادا کرکے ہنومان جی کی مورتی کو نصب کردیا تھا ۔
      انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔ جلد ہی بھگوان ہنومان کی مورتی توڑنے والوں کا پتہ لگالیا جائے گا۔
      First published: