سپریم کورٹ کا راحت دینے سے انکار، کل سے دہلی کی سڑکوں پر نہیں چلیں گی ڈیزل ٹیکسیاں
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ڈیزل گاڑیوں کو راحت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
- IBN Khabar
- Last Updated: Apr 30, 2016 04:42 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ڈیزل گاڑیوں کو راحت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ڈیزل گاڑیوں کو راحت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب دہلی۔ این سی آر میں یکم مئی یعنی کل سے ڈیزل ٹیکسیاں نہیں چلیں گی، صرف سی این جی ٹیکسی کو ہی دہلی۔ این سی آر کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ان ڈیزل ٹیکسیوں کو دہلی۔ این سی آر میں چلنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس آل انڈیا پرمٹ ہے۔
اس کے علاوہ 2000 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر رجسٹریشن کی پابندی جاری رہے گی۔ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سماعت کر رہے سپریم کورٹ نے ہفتہ کو یہ اہم فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ نے آج کچھ ٹیکسی آپریٹروں کی اس اپیل کو ٹھکرا دیا کہ عدالت کے پہلے کے حکم کہ ساری ڈیزل ٹیکسی کو 30 اپریل تک سی این جی میں تبدیل کر دیا جائے، اس کی میعاد بڑھائی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکسی آپریٹرز کو اپنی گاڑیوں میں سی این جی کٹ لگوانے کا حکم دیا گیا تھا تو اب تک ان کو لگوا لینا چاہیے تھا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کچھ اور اہم حکم دیا جس کے مطابق دہلی پولیس کو 197 ڈیزل گاڑیوں کو خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پولیس کو بھی 30 فیصد ماحولیات فیس ادا کرنا ہوگی۔ ان گاڑیوں میں وی وی آئی پی سیکورٹی، قیدیوں کے لئے جیل وین اور بڑی گاڑیوں کو اٹھانے کے لئے کرین شامل ہیں۔