! بینک کا قرض نہیں چکانے والوں کا پاسپورٹ ہوگا ضبط
جان بوجھ کر قرض نہیں ادا کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کیلئے حکومت یہ قدم اٹھانے جا رہی ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 05, 2018 01:38 PM IST

جان بوجھ کر قرض نہیں ادا کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کیلئے حکومت یہ قدم اٹھانے جا رہی ہے
بینک قرض ڈیفالٹ کرنے میں اگر کیس درج ہوا تو پاسپورٹ بھی ضبط ہو سکتا ہے۔ سی این بی سی کو ایکسلوزیو جانکاری ملی ہے کہ حکومت اسی ماہ میں اسے قانونی منظوری دے سکتی ہے۔ اب قرض لینے والے کے بیرون ملک بھاگنے کے اندیشے پر پاسپورٹ ضبط ہو سکتا ہے۔ پاسپورٹ ضبط کرنے کی گائڈ لائنس فائنل ہو گئی ہے۔ قر ض ڈیفالٹ کا کیس درج ہونے پر پاسپورٹ ضبط ہو جائے گا۔
جان بوجھ کر قرض نہیں ادا کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کیلئے حکومت یہ قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ اس کیلئے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 10 ( 30) (سی) میں ترمیم ہوگی۔ اس کو اسی مہینے کابینہ سے منظوری مل سکتی ہے۔
! ںئے آرڈیننس کی تیاری
اس کے لئے حکومت آرڈیننس بھی لا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ بینکنگ سکریٹری کی قیادت میں بنی کمیٹی نے اس کی سفارش کی تھی۔ نئے طور طریقوں کے تحت اب جان بوجھ کر قرض نہیں چکانے والوں کو خطرہ مانا جائے گا۔ 50 کروڑ روپئے سے زیادہ کے قرض نہیں چکانے پر یہ قانون نافذ ہو گا۔