உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک دن کی چھٹی کے بعد کھلے بینک، در در بھٹک رہے ہیں لوگ، آج اور لمبی لائنیں

    گیٹی امیجیز

    گیٹی امیجیز

    بینکوں-اے ٹی ایم کے باہر صبح سے طویل لائنیں نظر آ رہی ہیں۔

    • News18.com
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پیر کو گرونانک جینتی کی چھٹی کے ایک دن بعد آج ملک بھر کے بینک کھل گئے ہیں۔ بینکوں-اے ٹی ایم کے باہر صبح سے طویل لائنیں نظر آ رہی ہیں۔ پیر کو چھٹی کی وجہ سے لوگ بینکوں میں پیسے جمع نہیں کر سکے۔ اس کے چلتے زیادہ تر اے ٹی ایم میں بھی پیسہ نہیں تھا اور لوگ پریشان گھومتے رہے۔ اسی وجہ سے آج بینکوں کے باہر زبردست بھیڑ ہے۔

      بینکوں نے حالانکہ حکومت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بزرگوں وغیرہ کے لئے علیحدہ لائن اور کیش جمع کرنے والوں کے لئے اور نکالنے والوں کے لئے بھی علیحدہ لائن بنانے کے ساتھ ساتھ نظام کو چست درست برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن پھر بھی منگل کا دن پورے ملک کے لئے کافی گہما گہمی سے بھرا ہو سکتا ہے۔

      ممبئی (بائیکلہ) - بینک کے باہر لوگ لمبی قطار میں صبح 5 بجے سے کھڑے ہیں۔ لوگ غصے میں ہیں کیونکہ بینک کے عملے سے کسی طرح کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ بینک کیش کی کمی کی وجہ سے روپے ایکسچینج نہیں کر رہے ہیں۔ لوگ میڈیکل اور اسکول فیس کے لئے روپے لینے آئے ہیں۔

      مغربی بنگال (سلی گوڑی) - لوگ لائن میں لگے ہیں، لیکن وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔ کولکتہ میں بینک کے باہر لوگوں کی لائن لگی ہے اور بینک کھلنے کے انتظار میں ہیں۔

      دہلی (چاندنی چوک) - کچھ اے ٹی ایم میں خواتین رات سے کھڑی ہیں، لمبی قطار لگی ہے، لوگ پریشان ہیں۔

      دہلی (میور وہار) - ایک شخص کا کہنا ہے کہ دقت ہو رہی ہے، بچوں کو دودھ پلانے کے بھی پیسے نہیں بچے۔ اسکول کی فیس بھی دینی ہے۔ ایک شخص کا کہنا ہے کہ کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ملک کا بھلا ہو رہا ہے تو اتنی پریشانی تو جھیل لیں گے۔ وہیں ایک شخص کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے سے لائن میں لگے ہیں، مصیبت تو ہے۔ پولیس کا بھی انتظام نہیں ہے۔ لوگ صبح آتے ہیں اور گھس جاتے ہیں۔
      First published: