உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے بینک

    بینکوں نے اپنی سطح پر بھی خاص انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک نے بتایا کہ 10 اور 11 نومبر کو اس کی تمام شاخیں شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ 12، 13 اور 14 نومبر کو بھی بینک کھلے رہیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: 500 روپے اور 1000 روپے کے موجودہ نوٹوں کو حکومت کی طرف سے گزشتہ نصف شب سے غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد جمعرات سے بینک کھلنے پر انہیں تبدیل کرنے کے لئے لوگوں کی ممکنہ بھاری بھیڑ اور نقد رقم کی ان کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رہیں گے۔
      عام طور پر اتوار اور دوسرے ہفتہ کو بینکوں میں چھٹی رہتی ہے لیکن ریزرو بینک نے آج ایک نوٹیفکیشن میں کہا ’بینکنگ لین دین کیلئے لوگوں کی ممکنہ بھاری مانگ کے پیش نظر ہفتہ 12 نومبر اور اتوار 13 نومبر کو بینک میں کسی عام دن کی طرح کام ہوگا‘۔ واضح رہے کہ 12 نومبر کو ماہ کا دوسرا ہفتہ ہے۔
      بینکوں نے اپنی سطح پر بھی خاص انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک نے بتایا کہ 10 اور 11 نومبر کو اس کی تمام شاخیں شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ 12، 13 اور 14 نومبر کو بھی بینک کھلے رہیں گے۔
      First published: