اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سابرمتی ایکسپریس دھماکہ کیس : بارہ بنکی عدالت نے گلزار احمد وانی اورعبدالمتین کو کیا باعزت بری

    سابرمتی ایکسپریس بم دھماکہ کے الزام میں گزشتہ 16 سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ریسرچ طالب علم گلزار احمد وانی کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔

    • Share this:
      بارہ بنکی : سابرمتی ایکسپریس بم دھماکہ کے الزام میں گزشتہ 16 سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ریسرچ طالب علم گلزار احمد وانی کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔ وانی کے ساتھ ہی ساتھ ایک اور ملزم عبدالمتین کو بھی باعزت بری کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ 14 اگست 2004 میں سابرمتی ٹرین میں ہوئے بم دھماکہ میں 9 افراد کی جانیں تلف ہوگئی تھیں اور 40 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔
      اترپردیش میں بارہ بنکی کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اپر ضلع جج محمود اظہر خاں کی عدالت نے کہا دونوں کو باعزت بری کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی ملزموںکے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ، جس کی وجہ سے ان دونوںکو بری کیا جاتا ہے ۔
      گلزار وانی کو دہلی پولیس نے جولائی 2001 میں نئی ​​دہلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔ گلزار کو دہلی کے الگ الگ علاقوں اور اترپردیش کے آگرہ، کانپور سمیت مختلف شہروں میں ہوئے 11 معاملات میں ملزم بنایا گیا تھا۔ تاہم عدالت دیگر سبھی معاملات میں ہی اس کو باعزت بری کر چکی ہے۔
      First published: