ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ پریڈ کی کامیابی کے لئے پولیس اورسلامتی دستوں کو مبارکباد : بسی

نئی دہلی۔ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے یوم جمہوریہ پریڈ میں راجپتھ پر شجاعت اور بہادری کا انوکھا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی یوم جمہوریہ تقریب کے بغیر کسی خطرے کے پرامن طریقے سے مکمل کرانے میں تعاون کے لئے دہلی پولیس اور تمام سلامتی دستوں کو مبارکباد دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 27, 2016 08:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ پریڈ کی کامیابی کے لئے پولیس  اورسلامتی دستوں کو مبارکباد : بسی
نئی دہلی۔ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے یوم جمہوریہ پریڈ میں راجپتھ پر شجاعت اور بہادری کا انوکھا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی یوم جمہوریہ تقریب کے بغیر کسی خطرے کے پرامن طریقے سے مکمل کرانے میں تعاون کے لئے دہلی پولیس اور تمام سلامتی دستوں کو مبارکباد دی۔

نئی دہلی۔  پولیس کمشنر بی ایس بسی نے یوم جمہوریہ پریڈ میں راجپتھ پر شجاعت اور بہادری کا انوکھا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی یوم جمہوریہ تقریب کے بغیر کسی خطرے کے پرامن طریقے سے مکمل کرانے میں تعاون کے لئے دہلی پولیس اور تمام سلامتی دستوں کو مبارکباد دی۔ مسٹر بسی نے خا ص طورپر دہلی پولیس کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ چاہے رات۔دن کی چوکسی ہو یا پھر زبردست ٹھنڈ اور خطرناک حالات میں ڈیوٹی انجام دینے کے آپ کے حوصلے کو کوئی ڈگمگا نہیں سکا ہے۔ میں ایسے پولیس دستہ میں شامل ہر خاتون اور مرد اہلکار کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔


انہوں نے  پولیس کو اس کے کام میں مسلسل مدد کرنے کے لئے کنٹرول روم کی تکنیکی ٹیم کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے رات دن چوکسی رکھی اور کسی بھی خطرے کو پاس بھی نہیں آنے دیا۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے پیش نظر راجدھانی میں 49ہزار سے زائد سلامتی اہلکاروں، ایک ہزارو شارپ شوٹروں اور پندرہ ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی چوکسی رکھی گئی تھی۔ پٹھان کوٹ ائربیس پر حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر اس مرتبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی مزیدانتظامات کئے گئے تھے۔


First published: Jan 27, 2016 08:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading