بیجا پور۔ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کے بیجا پور میں نکسلیوں کی جانب سے پلانٹ آئی ای ڈی IED دھماکہ ہو گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے 2 جوان اس دھماکے کی زد میں آ گئے ہیں۔ موڈک پال تھانہ علاقے کے ہلبہ پارا میں ، سی آر پی ایف کے جوان سڑک اوپننگ کے لیے باہر گئے تھے۔ اس دوران دھماکہ ہوا۔
ببتادیں کہ دھماکے میں جوان بال کشن اور سنی دُالاسلام زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو بیجا پور ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے۔ بیجا پور کے اے ایس پی پنکج شکلا نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ جوانوں کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بیجاپور ضلع کے آواپلی علاقے کے چناکوڈپال اور مرکینار کے درمیان پریشر آئی ای ڈی پھٹنے سے دو سی آر پی ایف جوان زخمی ہوگئے۔ بیجا پور ضلع کے ایڈیشنل ایس پی پنکج شکلا کے مطابق ، سی آر پی ایف 170 بٹالین کی ای کمپنی پارٹی ایریا ڈومینیشن کے لیے نکلی تھی۔ اس دوران ماؤ نوازوں کے ذریعے لگایا گیا پریشر آئی ای ڈی پھٹ گیا دو نوجوان اس کی گرفت میں آگئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔