ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بٹلہ ہاوس انکاونٹر کیس : دہلی کی ایک عدالت نے قصوروار قرار دئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی

Batla house Case: دہلی کی ایک عدالت نے 2008 میں بٹلہ ہاوس انکاونٹر کے دوران انسپکٹر شرما کے قتل اور دیگر جرائم کیلئے عارض خان کو آٹھ مارچ کو قصوروار قرار دیا تھا ۔

  • Share this:
بٹلہ ہاوس انکاونٹر کیس : دہلی کی ایک عدالت نے قصوروار قرار دئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی
بٹلہ ہاوس انکاونٹر کیس : دہلی کی ایک عدالت نے قصوروار قراردئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدلت نے پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل اور 2008 بٹلہ ہاوس انکاونٹر سے وابستہ دیگر معاملات میں قصوروار قرار دئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے اس کیس کو ریئریسٹ آف ریئر کیس قرار دیتے ہوئے عارض کو پھانسی کی سزا سنائی ۔ عدالت نے عارض خان پر 11 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 10 لاکھ روپے فوری طور پر شہید انسپکٹر شرما کے کنبہ کو دئے جائیں ۔


پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم انڈین مجاہدین سے وابستہ عارض خان کو موت کی سزا دئے جانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف قتل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انصاف کے تحفظ کرنے والے لا انفورسمنٹ افسر کے قتل کا معاملہ ہے ، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔ پولیس کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسکیویٹر اے ٹی انصاری نے کہا کہ اس معاملہ میں ایسی سزا دئے جانے کی ضرورت ہے ، جس سے دیگر لوگوں کو بھی سبق ملے اور یہ سزا پھانسی ہونی چاہئے ۔ جبکہ عارض خان کے وکیل نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی تھی ۔



دہلی کی ایک عدالت نے 2008 میں بٹلہ ہاوس انکاونٹر کے دوران انسپکٹر شرما کے قتل اور دیگر جرائم کیلئے عارض خان کو آٹھ مارچ کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ عارض خان اور اس کے ساتھیوں نے پولیس افسر پر گولی چلائی اور ان کا قتل کیا ۔

بتادیں کہ جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں 2008 میں بٹلہ ہاوس انکاونٹر کے دوران دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے انسپکٹر شرما شہید ہوگئے تھے ۔ اس معاملہ کے سلسلہ میں جولائی 2013 میں ایک عدالت نے مبینہ طور پر انڈین مجاہدین سے وابستہ شہزاد احمد کو عمرقید کی سزا سنائی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 15, 2021 06:23 PM IST