ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جب آپ ڈیٹنگ کی کوشش کریں تو اس بات کا ضرور رکھیں دھیان...

جب آپ ڈیٹنگ کی کوشش کریں تو اس کا دھیان رکھیں کہ یہ آرام دہ رفتار میں ہو۔ کسی کو بھی ڈیٹ پر لے جانے سے پہلے ٹھیک طرح سے سوچئے۔ کیا آپ صحیح میں انہیں پسند کرتے ہیں؟ کیا وہ بھی آپ کی طرح اکیلا ہیں؟

  • Share this:
جب آپ ڈیٹنگ کی کوشش کریں تو اس بات کا ضرور رکھیں دھیان...
علامتی تصویر

سوال: یہ سننے میں تھوڑا عجیب سا لگ سکتا ہے لیکن 24 سال سے میں بغیر کسی ساتھی کے ہوں۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس کوئی ہونا چاہئے جس کے ساتھ میں اپنے احساسات بانٹ سکتا۔ دوسری طرف یہ بھی لگتا ہے کہ میں اسی طرح ٹھیک ہوں لیکن اکیلے ہونے کا ڈر کبھی کبھی ستاتا ہے۔ آج تک میں نے جس کسی کی طرف قدم بڑھایا ہے وہ یا تو کسی اور کے ساتھ خوش ہے یا مجھے چپ چاپ منع کر دیتا ہے جس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کیا یہ غلط ہے؟ اس کے بارے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟


جواب: ہمارا سماج اور دنیا اپنا دھیان اور کافی ساری توانائی آپ کا رومانٹک اور جنسی پارٹنر ڈھونڈنے میں لگاتی ہے۔ ان کی باتیں سن کر ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی رومانوی اور جنسی پارٹنر نہیں ہے جو شادی کر کے اپنی پوری زندگی آپ کے لئے وقف رہے تو آپ کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کوئی بھی نہیں ہو گا اور آپ اکیلےپن کو جھیلتے ہوئے مر جائیں گے۔ یہ کتنا غلط ہے ایسا بتاتے ہوئے میں اپنی بات شروع نہیں کروں گی۔


انسان جوڑوں میں نہیں رہتے۔ ہم ایک کمیونٹی میں رہتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی ساتھی نہیں ہے تو آپ کے پاس آپ کے والدین ہیں، بھائی بہن ہیں، قریبی دوست ہیں، آپ کے پڑوسی ہیں، آپ کی یوگ کلاس میں لوگ ہیں جہاں آپ جاتے ہیں، آپ کے پسندیدہ شریک کار ہیں اور وہ لوگ بھی تو ہیں جن کے ساتھ آپ کار پول کرتے ہیں۔


رومانوی پارٹنر کا ملنا یقینا بہت ہی غضب کا ہوتا ہے لیکن کنبے کا بے لوث پیار ملنا بھی کچھ کم نہیں ہوتا۔ ذرا اپنے آپ کو ان لوگوں میں گھرا رکھ کر تو دیکھئے جنہیں آپ پسند کرتے ہیں یا جو آپ کو پسند کرتے ہیں۔ صرف اس لئے کہ آپ ان کے ساتھ جسمانی تعلقات نہیں بنا رہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ آپ سے سچا پیار نہیں کرتے یا آپ ان کے ساتھ اپنے احساسات بانٹ نہیں سکتے۔ اصل میں کافی سارے لوگ ہیں جنہیں ان کے لائف پارٹنر کے بجائے دیگر قریبی دوست زیادہ اچھے سے سمجھتے ہیں۔

آپ اس چیز کو لے کر اتنا غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں اس کا یہ بھی سبب ہو سکتا ہے کہ آپ کے آس پاس کے لوگ آپ کے لئے صحیح ساتھی کی تلاش کو بہت زیادہ ترجیح دیتے ہوئے بہت وقت برباد کر رہے ہوں۔ اپنا دائرہ بڑھائیے اور ایسے لوگوں کو ڈھونڈئیے جنہیں ڈیٹنگ سے الگ مختلف چیزوں میں دلچسپی ہو۔

اس کے ساتھ ہی جب آپ ڈیٹنگ کی کوشش کریں تو اس کا دھیان رکھیں کہ یہ آرام دہ رفتار میں ہو۔ کسی کو بھی ڈیٹ پر لے جانے سے پہلے ٹھیک طرح سے سوچئے۔ کیا آپ صحیح میں انہیں پسند کرتے ہیں؟ کیا وہ بھی آپ کی طرح اکیلا ہیں؟ ایسی کون سی مزےدار سرگرمی ہو سکتی ہے جو آپ اپنی پہلی ڈیٹ کے لئے پلان کر سکتے ہیں۔

اور ہاں، خوشنما مہکئے اور کھیل مت کھیلئے۔ یہ یقینی بنائیے کہ آپ اس لمحے میں پوری طرح موجود رہیں اس لئے اس کے سامنے فون میں مصروف نہ ہو جائیں۔ سامنے والے کو جاننے میں پوری دلچسپی لیں، ان سے ان کی دلچسپیوں، بچپن اور مستقبل کی خواہشات کے بارے میں پوچھیں۔ لیکن برائے مہربانی اپنے خود کے بارے میں بھی جانکاری دیں اور اسے متوازن رکھیں۔ اگلی ڈیٹ کا واضح منصوبہ بنائیں اور کیونکہ اس میں آپ دونوں شامل ہیں، اگلی کچھ ڈیٹ تک کسی بھی طرح کی بےتکلفی ظاہر نہ کریں۔

اس کے علاوہ، عدم قبولیت کو ذاتی طور پر نہ لیں۔ آپ کی قیمت اور قابلیت اس سے پتہ نہیں چلتی کہ دوسرا شخص آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ 24 سال کی عمر کوئی بہت زیادہ نہیں ہے۔ آپ کی عمر کے کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں زندگی میں ابھی تک کسی بھی طرح کا رومانوی یا جنسی تجربہ نہیں ہوا ہے۔ یاد رکھئے زندگی بہت لمبی ہے اور آپ کو ابھی ان سبھی لوگوں سے ملنا باقی ہے جو آپ سے پیار کریں گے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 20, 2020 06:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading