بیٹنگ ریٹریٹ میں 1000 ڈرون سے جگمگایا آسمان، یوم جمہوریہ تقریبات کا اختتام ، دیکھئے Video
Beating Retreat Ceremony: 'بیٹنگ ریٹریٹ' ایک صدیوں پرانی فوجی روایت ہے ، جو ان دنوں سے چلی آرہی ہے جب فوجی غروب آفتاب کے وقت جنگ چھوڑ دیتے تھے۔ بگل کی آواز بجنے کے ساتھ ہی سپاہی لڑنا بند کرکے اپنے ہتھیار جمع کر کے میدان جنگ سے ہٹ جاتے تھے ۔
Beating Retreat Ceremony: 'بیٹنگ ریٹریٹ' ایک صدیوں پرانی فوجی روایت ہے ، جو ان دنوں سے چلی آرہی ہے جب فوجی غروب آفتاب کے وقت جنگ چھوڑ دیتے تھے۔ بگل کی آواز بجنے کے ساتھ ہی سپاہی لڑنا بند کرکے اپنے ہتھیار جمع کر کے میدان جنگ سے ہٹ جاتے تھے ۔
نئی دہلی : یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کے پیش نظر بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کا ہفتہ کو وجئے چوک پر اختتام ہوا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی وہاں موجود تھے ۔ بیٹنگ ریٹریٹ تقریبات کی خاص بات 75 سال کی آزادی کے پیش نظر ہونے والا 1000 ڈرونز کا 10 منٹ کا ڈرون شو رہا ۔ ڈرون شو کا اہتمام اسٹارٹ اپ 'بوٹلیب ڈائنامکس' نے کیا تھا، جبکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس میں تعاون کیا تھا ۔
بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں وجے چوک پر ڈرون کی مدد سے طرح طرح کے شیپ بنائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی نارتھ اور ساؤتھ بلاکس کے ریمپارٹس پر لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ کیا ہے بیٹنگ ریٹریٹ کی روایت؟
بتادیں کہ 'بیٹنگ ریٹریٹ' ایک صدیوں پرانی فوجی روایت ہے ، جو ان دنوں سے چلی آرہی ہے جب فوجی غروب آفتاب کے وقت جنگ چھوڑ دیتے تھے۔ بگل کی آواز بجنے کے ساتھ ہی سپاہی لڑنا بند کرکے اپنے ہتھیار جمع کر کے میدان جنگ سے ہٹ جاتے تھے ۔
بیٹنگ ریٹریٹ تقریب سے 'ابائیڈ ود می' دھن کو ہٹایا گیا
مہاتما گاندھی کے پسندیدہ عیسائی گیتوں میں سے ایک ابائیڈ ود می کی دھن کو اس سال 29 جنوری کو منعقد ہونے والی 'بیٹنگ ریٹریٹ' تقریب سے ہٹا دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ کے اینگلکن شاعر ہینری فرانسس لائٹ کے ذریعہ 1947 میں لکھا گیا 1950 سے بیٹنگ ریٹریٹ تقریبات کا حصہ رہا ہے ۔ اس سال کی تقریبات کا اختتام 'ابائیڈ ود می' کی بجائے 'سارے جہاں سے اچھا' کے ساتھ ہوا۔ بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں 26 دھنیں بجائی گئیں
اس سال وجے چوک پر ہونے والے پروگرام میں جو 26 دھنیں بجائی گئیں ان میں 'ہے کانچا'، 'چنا بلوری'، 'جے جنم بھومی'، 'نرتیہ سریتا'، 'وجے جوش'، 'کیسریا بننا'، 'ویر سیاچن'، 'ہاتھروئی، 'وجے گھوش'، 'لڑاکو'، 'سودیشی'، 'امر چٹان'، 'گولڈن ایروز' اور 'سورن جینتی' شامل ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔