ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: گئوکشی کی افواہ سے ماحول خراب کرنے کی کوشش، ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے سخت کی سیکورٹی

وشوہندوپریشد کے کارکنان سمیت تقریباً 600 لوگ ایم سی ڈی کے ایک کوڑے دان کے قریب جمع ہوگئے، جہاں جانورکے کچھ اعضا پڑا تھا۔ 

  • Share this:
دہلی: گئوکشی کی افواہ سے ماحول خراب کرنے کی کوشش، ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے سخت کی سیکورٹی
علامتی تصویر

باہری دہلی کے میاں والی نگرمیں سینکڑوں لوگ اس وقت جمع ہوگئے، جب ایک افواہ پھیلی کی عیدالاضحیٰ کے دن قربانی دیئے گئے جانوروں میں گائے کے باقی ماندہ اعضا پائے گئے۔ اس حادثہ کے بعد انتظامیہ محتاط ہوگیا اورسیکورٹی کے انتظامات کوسخت کردیا گیا ہے۔


وشوہندو پریشد کے کارکنان سمیت تقریباً 600 لوگ ایم سی ڈی کے ایک کوڑے دان کے قریب جمع ہوگئے، جہاں جانوروں کے باقی ماندہ اعضا پھینکے گئے تھے۔ وہ سبھی الزام لگارہے تھے کہ یہ اعضا گائے کے ہیں اورہنگامہ کرنے لگے۔


پولیس کسی بھی  کشیدگی کوروکنے کے لئے جائے واردات پر پہنچی، اورباقی ماندہ اعضا کو ضبط کرلیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر(باہری) سیجوکروولا نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے اورسیمپل ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ بھیڑکومنتشرکردیا گیا ہے۔


حال ہی میں راجستھان کے الورضلع میں موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جہاں رام گڑھ میں گائے اسمگلنگ کے شک مین ہریانہ کے رہنے والے ایک شخص اکبر خان کی بھیڑنے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ وہ اپنے گاوں سے دو گائے لے کرالور کے رام گڑھ لال منڈی جارہے تھے۔ اس کے پہلے الورمیں ہی اسی طرح کے ایک معاملے کولے کرپہلو خان کا قتل بھی کردیا گیا تھا۔
First published: Aug 23, 2018 10:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading