نئی دہلی۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) اپنے 6 کروڑ سے زائد کھاتہ داروں کو دیوالی کا تحفہ دینے والا ہے۔ ای پی ایف او اپنے سبھی صارفین کو مالی سال 2018-19 کے لئے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ ( ای ایف پی) پر 8.65 فیصدی کی شرح سے سود دے گا۔ یہ سود ای پی ایف او کے چھ کروڑ کھاتے داروں کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔ اگر اب آپ بھی اپنے کھاتے کے پیسوں کو چیک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بتا دیں کہ ای پی ایف او پاس بک چیک کرنے یا اپنے کھاتے کا بیلنس جاننے کے لئے آپ مسڈ کال سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی آن لائن یا ایس ایم ایس سے بھی پی ایف بیلنس پتہ کر سکتے ہیں۔
ابھی تک ای پی ایف او 2017-18 کے لئے منظور شرح سود 8.55 فیصدی کے حساب سے ای پی ایف نکاسی دعووں کا نپٹارہ کر رہا تھا۔ وزارت برائے محنت نے 2018-19 کے لئے ای پی ایف پر 8.65 فیصدی کی شرح سود کو مشتہر کر دیا ہے۔ یہ 2017-18 کے مقابلہ میں 0.10 فیصدی زیادہ ہے۔ وزارت برائے محنت نے کہا کہ اس فیصلہ کے بعد چھ کروڑ شئیرہولڈروں کے کھاتوں میں 2018-19 کے لئے 8.65 فیصدی کی شرح سود کے حساب سے 54,000 کروڑ روپئے ڈالے جائیں گے۔
اپنے پی ایف بیلنس کا پتہ ای پی ایف او کے ذریعہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے ممبر پر کلک کریں اور اس کے بعد یو اے این نمبر اور پاس ورڈ ڈالیں۔ اس کے بعد آپ کو فورا آپ کے کھاتے کی جانکاری مل جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔