نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے كراول نگر کے ممبر اسمبلی کپل مشرا کے نئے انکشافات سے کچھ گھنٹے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے کیجریوال کے سیاسی مشیر وبھو کو نوٹس بھیجا ہے ۔ اے سی بی ان سے ٹینکرگھوٹالہ کے سلسلے میں کپل کے الزامات اور ثبوت کی بنیاد پر سوالات کرے گی ۔
کپل مشرا نے جب ٹینکر گھوٹالہ کو لے کر گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کی تھی ، تو انہوں نے اے سی بی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا ۔ کپل مشرا نے کیجریوال پر دو کروڑ روپے لینے کا بھی الزام لگایا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے سیاسی مشیر آشیش تلوار اور پرائیویٹ سکریٹری وبھو پٹیل پر ٹینکر گھوٹالے کی فائل دبانے اور سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو بچانے کا الزام بھی لگایا تھا ۔
عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے كراول نگر کے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ایک نیا انکشاف کرنے کریں گے ۔ وہ کیجریوال کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور آج اس کا چوتھا دن ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ 11 بجے وہ ایک پریس کانفرنس کر کے نیا انکشاف کریں گے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔