ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند آج، مہاراشٹر میں روکی گئیں ٹرینیں، پولیس نے حراست میں لیا

مرکز کی مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف آج ملک بھر کے کسانوں نے بھارت بند کا اہتمام کیا ہے۔ بھارت بند کے تحت صبح 11 بجے سے 3 بجے تک چکہ جام کیا جائے گا۔ تقریباً دو درجن سیاسی پارٹیوں نے بند کو حمایت دی ہے، جبکہ ملک کی متعدد ٹریڈ یونینز بھی بند کی حمایت میں ہیں۔

  • Share this:
زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند آج، مہاراشٹر میں روکی گئیں ٹرینیں، پولیس نے حراست میں لیا
مہاراشٹر میں روکی گئیں ٹرینیں: فوٹو اے این آئی

نئی دہلی۔ مرکز کی مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف آج ملک بھر کے کسانوں نے بھارت بند کا اہتمام کیا ہے۔ بھارت بند کے تحت صبح 11 بجے سے 3 بجے تک چکہ جام کیا جائے گا۔ تقریباً دو درجن سیاسی پارٹیوں نے بند کو حمایت دی ہے، جبکہ ملک کی متعدد ٹریڈ یونینز بھی بند کی حمایت میں ہیں۔ بھارت بند کے سبب ملک بھر میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔


ہفتہ کو مرکزی حکومت اورکسانوں کے درمیان پانچویں دور کی بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد کسانوں نے آٹھ دسمبر کو بھارت بند کی کال دی ہے۔ کسان لیڈر نربھئے سنگھ نے بھارت بند پر بولتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج صرف پنجاب تک محدود نہیں ہے ۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈو جیسے دنیا بھر کے لیڈران بھی ہمیں اپنی حمایت دے رہے ہیں ۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ وہیں ایک دیگر کسان لیڈر ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ 8 دسمبر کو پورے دن بھارت بند رکھا جائے گا ۔ دوپہر تین بجے تک چکہ جام رہے گا ، لیکن یہ ایک پرامن بند ہوگا ۔ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ بھارت بند کی حمایت کئے جانے پر پال نے کہا کہ ہم اپنے اسٹیج پر کسی بھی سیاسی لیڈر کو اجازت نہیں دینے کے موقف پر قائم ہیں۔



مہاراشٹر میں روکی گئیں ٹرینیں

مہاراشٹر کے سوابھیمانی شیتکاری سگتھانا نے بلڈھانا ضلع کے ملکاپور میں بھارت بند کے تحت ٹرینیں روکیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن پولیس نے ریل کی پٹریوں پر بیٹھے ان لوگوں کو وہاں سے ہٹا کر حراست میں لے لیا۔



آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں لیفٹ سیاسی پارٹیاں مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان یونینز کے بھارت بند کی حمایت میں آج احتجاج کر رہی ہیں۔

کھگڑیا میں بھارت بند کی حمایت میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے این ایچ 31 کو ٹائر جلا کر جام کر دیا ہے جس کے سبب کھگڑیا۔ بیگوسرائے مارگ پر گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے ٹھپ ہے۔ پارٹی کارکنان مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 08, 2020 08:46 AM IST