ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا : بھارت بایوٹیک نے بھی طے کئے ویکسین کے دام ، جانئے کس کو کتنے میں ملے گا ٹیکہ

Bharat Biotech announce the prices of COVAXIN: کئی ریاستی سرکاروں نے اپنے لوگوں کیلئے مفت ٹیکہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ ملک میں یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا ۔

  • Share this:
کورونا : بھارت بایوٹیک نے بھی طے کئے ویکسین کے دام ، جانئے کس کو کتنے میں ملے گا ٹیکہ
کورونا : بھارت بایوٹیک نے بھی طے کئے ویکسین کے دام ، جانئے کس کو کتنے میں ملے گا ٹیکہ

نئی دہلی : کورونا وبا کے بحران کے درمیان ویکسین کی قیمتوں کو لے کر ہنگامہ آرائی مزید بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ بھارت بایوٹیک نے ویکسین کو پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے 1200 روپے فی ڈوز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریاستی سرکار کے اسپتالوں کو ویکسین 600 روپے فی ڈوز دی جائے گی ۔ یعنی ویکسین کی پوری خوراک کیلئے 2400 اور 1200 روپے بالترتیب دینے ہوں گے ۔


بھارت بایوٹیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی سرکار کی گائیڈ لائنس کے مطابق ویکسین کی قیمت طے کردی ہے ۔ ریاستی سرکار کے اسپتالوں کیلئے ویکسین کی فی خوراک قیمت 600 روپے ہوگی جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے ویکسین کی قیمت فی ڈوز 1200 روپے ہوگی ۔



بتادیں کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے کووی شیلڈ ویکسین کو ریاستی سرکاروں کو 400 روپے اور پرائیویٹ اسپتالوں کو 600 میں بیچنے پر کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ حالانکہ کئی ریاستی سرکاروں نے اپنے لوگوں کیلئے مفت ٹیکہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ ملک میں یکم مئی سے 18 سال سے اوپر کے لوگوں کا ٹیکہ کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بھارت بایوٹیک کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر نے کرشنا ایلا نے بتایا تھا کہ کمپنی اگلے مہینے کورونا ٹیکہ کوویکسین کی تین کروڑ ڈوز کا پروڈکشن کرے گی ۔ مارچ میں کمپنی نے ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراک کا پروڈکشن کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کوویکسین کی سالانہ پروڈکشن صلاحیت کو بڑھا کر 70 کروڑ ڈوز کر لیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 10:51 PM IST