Bharat Biotech: بھارت بائیوٹیک کےایک اوربڑی پہل، ناک سےداخل کی جانےوالی ویکسین کی تیاری
علامتی تصویر:
بھارت بائیوٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو انہیں لانچ کرنے کی اجازت مل جائے گی اور یہ دنیا کی پہلی طبی طور پر ثابت شدہ ناک سے داخل کی جانے والی کووڈ-19 ویکسین ہوگی۔
بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech) نے ہفتے کے روز کہا کہ کووڈ۔19 کے لیے ناک سے داخل کی جانے والی ویکسین کے کلینکل فیز III کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں اور کمپنی اگلے مہینے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) کے پاس اپنا ڈیٹا جمع کرائے گی۔
بھارت بائیوٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو انہیں لانچ کرنے کی اجازت مل جائے گی اور یہ دنیا کی پہلی طبی طور پر ثابت شدہ ناک سے داخل کی جانے والی کووڈ-19 ویکسین ہوگی۔
ڈاکٹر ایلا نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی کلینیکل ٹرائل مکمل کیا ہے، ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے۔ اگلے مہینے ہم ریگولیٹری ایجنسی کے پاس ڈیٹا جمع کرائیں گے۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہے، تو ہمیں لانچ کرنے کی اجازت مل جائے گی اور یہ دنیا کی پہلی طبی طور پر ثابت کووڈ-19 ویکسین ہوگی۔
ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے اس سال جنوری میں بھارت بائیوٹیک کو اس کی ناک سے داخل کی جانے والی کووڈ ویکسین پر اسٹینڈ اسٹون فیز III ٹرائل کرنے کی اجازت دی تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔