உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دودھ والے کی موت،25دن پہلے ہی ہوئی تھی شادی

    ہریانہ کے بھیوانی میں بھیانک سڑک حادثہ۔

    ہریانہ کے بھیوانی میں بھیانک سڑک حادثہ۔

    دھنانا متوطن نوین دودھ بیچنے کا کام کرتا تھا۔ وہ صبح گھر سے بھیوانی دودھ بیچنے کے لئے آیا تھا۔ دودھ بیچنے کے بعد جب وہ واپس گھر جارہا تھا تو دھنانا کے قریب نامعلوم گاڑی نے اُسے ٹکر دے دی، جس کی وجہ سے نوین کی موت ہوگئی۔

    • Share this:
      بھیوانی: ہریانہ کے بھیوانی-جیند شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک دودھ والے کی گاڑی کے ساتھ کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں دھناناہ متوطن دوھ والے نوین کی موت ہوگئی۔ مقام حادثہ سے نعش کو پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نوین کی شادی پچھلے مہینے کی 14 تاریخ ہوئی تھی۔ اب نوین کے گھر میں کوئی کمانے والا بھی نہیں بچا ہے۔

      دھنانا متوطن نوین دودھ بیچنے کا کام کرتا تھا۔ وہ صبح گھر سے بھیوانی دودھ بیچنے کے لئے آیا تھا۔ دودھ بیچنے کے بعد جب وہ واپس گھر جارہا تھا تو دھنانا کے قریب نامعلوم گاڑی نے اُسے ٹکر دے دی، جس کی وجہ سے نوین کی موت ہوگئی۔

      نوین کے رشتہ دار پریم سنگھ نے بتایا کہ نوین کی شادی نومبر کی 14 تاریخ کو ہوئی تھی۔ دودھ کا کاروبار کرنے والا نوین گھر میں اکیلا ہی کمانے والا تھا۔ اُس کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ انہوں نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ملزم کو تلاش کرے۔ انہوں نے یہ بھی مانگ کی ہے کہ نوین کے اہل خانہ کو اب گھر چلانے میں پریشانی نہ آئے اس کے لئے حکومت اُن کی بیوی کو مدد کرے تا کہ اُس کے گھر کا گزارا ہوسکے۔

      وہیں حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے بعد معاملے کی جانچ کررہے موڈھال چوکی کے پولیس عہدیدار راجپال نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: