உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی کے Barabanki میں پوروانچل ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 8 افراد کی موقع پر ہی موت، 18 زخمی

    Road Accident in Barabanki: حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 18 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں کچھ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • uttar Pradesh , India
    • Share this:
      Road Accident in Barabanki: پوروانچل ایکسپریس وے پر پیر کی صبح ایک تیز رفتار بس پیچھے سے سائیڈ پر کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ یہ دونوں بسیں بہار سے دہلی جا رہی تھیں۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 18 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو سی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں کچھ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔

      بہار سے دہلی جانے والی ڈبل ڈیکر بس پوروانچل ایکسپریس وے پر ایک مجاز ڈھابے پر رکی تھی۔ یہاں مسافر ناشتہ کر رہے تھے۔ تاہم مسافر بس میں ہی بیٹھے رہے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک اور ڈبل ڈیکر بس نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کا تعلق پیچھے سے آنے والی بس سے بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی منوج پانڈے لونی کٹرا پولیس موقع پر پہنچے اور بچاؤ شروع کیا۔ بسوں کو کرینوں کی مدد سے ہٹایا گیا اور ٹریفک دوبارہ شروع کر دی گئی۔

      اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاؤں کے لوگ بھی جمع ہو گئے۔ گاؤں والوں نے بسوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور انہیں اسپتال لے جانے کے لیے گاڑیاں پہنچانے میں بھی مدد کی۔ اے ایس پی منوج پانڈے نے کہا کہ پہلی نظر میں پیچھے سے آنے والی بس کا ڈرائیور حادثہ کی وجہ معلوم ہوتا ہے۔

      symptom of suicide: موڈ سوئنگ بھی ہو سکتی ہے خودکشی کی علامت، جانئے ماہرین کی رائے

      سڑک پر چل رہی خاتون کے ساتھ شخص نے کی شرمناک حرکت، ویڈیو ہوا وائرل

      لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ صوبہ بہار کے مدھوبنی ضلع کے کالا پٹی گاؤں کے رہنے والے سدھا نارائن جھا کی موت ہو گئی ہے۔ سات لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جن کی حالت نازک ہے انہیں کے جی ایم یو ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کی شناخت کر کے مطلع کیا جا رہا ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: