ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کا بڑا اعلان، وزیراعظم مودی کے نام پرہی لڑے گی دہلی اسمبلی انتخابات

دہلی چلےمودی کےساتھ-2020' کےنعرے کےساتھ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات لڑےگی۔ بی جے پی صدرامت شاہ دہلی کے اندرا گاندھی انڈوراسٹیڈیم میں بوتھ اجلاس میں بوتھ کارکنان کوالیکشن جیتنےکا 'منتر'دیں گے۔

  • Share this:
بی جے پی کا بڑا اعلان، وزیراعظم مودی کے نام پرہی لڑے گی دہلی اسمبلی انتخابات
بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر اترے گی۔

نئی دہلی: بی جے پی نےدہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کا 'ونواس ' ختم کرنےکےلئےانتخابی تیاری شروع کردی ہے۔'دہلی چلےمودی کےساتھ-2020' کے نعرے کےساتھ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ بی جے پی صدرامت شاہ دہلی کےاندراگاندھی انڈوراسٹیڈیم میں بوتھ اجلاس میں بوتھ کارکنان کوالیکشن جیتنےکا 'منتر' دیں گے۔ اس اجلاس میں دہلی بی جے پی کے30 ہزارسے زیادہ بوتھ کارکنان کےشامل ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے۔


دہلی اسمبلی انتخابات  مودی بنام کیجریوال


بی جے پی یوتھ سمیلن میں شامل ہونےآئےکارکنان کوایک فولڈردیاجارہا ہے۔ اس میں دہلی کےلئےمرکزی حکومت کے فیصلوں کے ساتھ ساتھ، عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف 23 الزامات کا خط بھی دیا جارہا ہے۔ غیرمنظورشدہ کالونیوں کومستقل کرنےکےفیصلےسمیت دہلی کےعوام کےلئےمرکزی حکومت کےفیصلوں کولےکربی جے پی الیکشن میں جائےگی۔


بی جے پی بوتھ اجلاس میں کارکنان کو شامل ہونے آئےکارکنان کو ایک فولڈردیا جارہا ہے۔


واضح رہےکہ دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے بی جے پی نےبوتھ  پرمکھوں (بوتھ  سربراہوں) کےلئےکل 22 منتردیئے ہیں۔ سال 2015، 2017 اور2019 الیکشن کی بنیاد پرتینوں زمروں میں بوتھ کوتقسیم کیا گیا ہے۔ اے زمرے بوتھ: اس میں بی جے پی تینوں الیکشن جیتی۔ بی زمرے بوتھ: اس میں بی جے پی دوالیکشن جیتی۔ سی زمرے بوتھ: اس میں بی جے پی ایک الیکشن جیتی۔ اے زمرے میں 85 فیصد ووٹنگ کرانےکا ہدف جبکہ بی اورسی زمرے پر51 فیصد کا ہدف۔ رام مندرتعمیرکےحق میں سپریم کورٹ کےفیصلےکی بوتھ  سطح پرتفصیلی چرچا کرنا۔ سنگھ پریوارکےسینئرکارکنان کےساتھ میٹنگ کرنا اورمشورہ لینا۔ بوتھ کےتحت غیرمنظورشدہ کالونیوں کےمؤثرلوگوں کی فہرست بنانا اورمرکزکےفیصلےکی اطلاع دینا۔

بی جے پی مودی کے نام پر لڑے گی

کل ملاکردہلی اسمبلی انتخابات 2020 بی جے پی مودی کے نام پرلڑے گی۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی عام آدمی پارٹی کے خلاف انتخابی مہم میں اروند کیجریوال پرسیدھے حملہ کرنے سے پرہیزکرے گی۔ 'دہلی چلےمودی کےساتھ 2020' نعرے کےساتھ پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی۔ عام آدمی پارٹی حکومت کےخلاف بی جے پی کےانتخابی الزام پترمیں کل 23 الزامات عائد کئےگئےہیں، جووعدہ پورے نہیں کئےگئے، لیکن پورے الزام پترمیں کہیں بھی اروند کیجریوال اورعام آدمی پارٹی حکومت کا ذکرہے۔ الزام پترمیں مودی حکومت کےکام کاج کا بھی ذکرہے۔

بی جے پی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے خلاف انتخابی مہم میں اروند کیجریوال پرسیدھے حملہ کرنےسےپرہیزکرے گی۔ فائل فوٹو


دہلی بی جے پی کےسابق صدراورراجستھان کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ وجےگوئل بوتھ اجلاس کولےکرنیوز18 سے بات چیت میں کہتے ہیں، 'دہلی اسمبلی انتخابات میں بوتھ کارکنان کومنتردیا جائےگا کہ عام آدمی پارٹی حکومت نے 5 سال میں اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ دہلی کےلئےمرکزی حکومت کےذریعہ کئےگئےفیصلوں سے بھی رائے دہندگان کوآگاہ کرایا جائےگا۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت صرف اشتہاردے رہی ہے۔ دہلی میں کام کچھ نہیں ہوا ہے۔ صرف سیاسی مفاد کےلئےعام آدمی پارٹی غیرمنظورشدہ کالونیوں کےموضوع پرلوگوں کوگمراہ کررہی ہے۔

روی شنکرسنگھ کی رپورٹ
First published: Jan 05, 2020 02:54 PM IST