بڑی خبر ! 21 ستمبر سے چلیں گی 20 جوڑی کلون ٹرینیں ، ویٹنگ ٹکٹ پر ملے گی کنفرم سیٹ
کلون ٹرین کی بکنگ 19 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ ٹرین 21 ستمبر شروع ہوگی اور مسافرسفر سے 10 دن پہلے ٹکٹ بک کرواسکیں گے ۔ اس ٹرین کو پہلے چلنے والی 230 خصوصی ٹرینوں کے علاوہ چلایا جارہا ہے ۔ خ
- UNI
- Last Updated: Sep 15, 2020 10:52 PM IST

بڑی خبر ! 21 ستمبر سے چلیں گی 20 جوڑی کلون ٹرینیں ، ویٹنگ ٹکٹ پر ملے گی کنفرم سیٹ
ہندوستانی ریلوے نے 21 ستمبر سے 20 جوڑی کلون ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ٹرینیں ان راستوں پر چلائی جائیں گی ، جہاں زیادہ مانگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسافروں کے ٹکٹ ویٹنگ لسٹ میں رہ جاتے ہیں اور وہ سفر کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ ریلوے نے آج کہا ہے کہ ان میں 19 جوڑی ہمسفر ٹرین کے کوچز کو استعمال کیا جائے گا ۔ ان کا کرایہ ہمسفر کوچوں کی طرح ہوگا ۔ لکھنؤ اور دہلی کے درمیان چلنے والی کلون ٹرین 04801/04252 کا کرایا جن شتابدی کے برابر ہوگا ۔
کلون ٹرین کی بکنگ 19 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ ٹرین 21 ستمبر شروع ہوگی اور مسافرسفر سے 10 دن پہلے ٹکٹ بک کرواسکیں گے ۔ اس ٹرین کو پہلے چلنے والی 230 خصوصی ٹرینوں کے علاوہ چلایا جارہا ہے ۔ خصوصی ٹرینوں میں جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو کنفرم ٹکٹ نہیں مل رہے ہیں ، ان راستوں پر کلون ٹرینیں لائی جارہی ہیں۔
خصوصی ٹرین کے مقابلے کلون ٹرینوں کے اسٹاپ کم کئے گئے ہیں ۔ زیادہ تر ٹرینیں بہار اور اترپردیش سے بڑے شہروں کے لئے چلائی گئی ہیں ۔ بڑے شہروں میں دلی اور امرتسر کے لئے سب سے زیادہ کلون ٹرینیں دی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ امرتسر۔ نیو جلپائی گڑی، ورانسی۔ نئی دہلی، بلیا۔ دلی، لکھنٔو۔ نئی دہلی، واسکو۔ نظام الدین، یشونت پور۔ نظام الدین ، دلی۔ احمد آباد اور باندرا راستوں پر بھی کلون چلائی جائے گی ۔