உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممتا بنرجی کا بڑا اعلان ، ہر دوسرے مہینے آئیں گی دہلی ، 2024 کیلئے دیا یہ بڑا نعرہ

    ممتا بنرجی کا بڑا اعلان ، ہر دوسرے مہینے آئیں گی دہلی ، 2024 کیلئے دیا یہ بڑا نعرہ ۔ فائل فوٹو ۔

    ممتا بنرجی نے آج کہا کہ میں نے آج شرد پوار سے بات چیت کی ۔ میرا دورہ کامیاب رہا ۔ ہم سیاسی مقاصد کیلئے ملے ، جمہوریت زندہ رہنی چاہئے ، میرا نعر ہے : جمہوریت بچاو ملک بچاو (Save Democracy Save Country) ۔ ہم کسانوں کے معاملہ کے حمایت کرتے ہیں ، میں ہر دوسرے مہینے دہلی آوں گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مشن 2024 کی ریس تیز کردی ہے ۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دہلی دورہ کے دوران انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے ۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر دو مہینے میں دہلی آئیں گی ۔ مانا جارہا ہے کہ ممتا کے اس اعلان کے پیچھے ان کا مشن 2024 ہے ۔

      ممتا بنرجی نے آج کہا کہ میں نے آج شرد پوار سے بات چیت کی ۔ میرا دورہ کامیاب رہا ۔ ہم سیاسی مقاصد کیلئے ملے ، جمہوریت زندہ رہنی چاہئے ، میرا نعر ہے : جمہوریت بچاو ملک بچاو ۔ ہم کسانوں کے معاملہ کے حمایت کرتے ہیں ، میں ہر دوسرے مہینے دہلی آوں گی ۔

      غورطلب ہے کہ بنگال میں بڑی جیت کے بعد ممتا بنرجی کا یہ پہلا دہلی دورہ تھا ۔ اس دورے میں انہوں نے اپوزیشن کے کئی لیڈروں سے ملاقات کی ۔ کچھ دنوں پہلے ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بی جے پی کو ہرانے کیلئے پورے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا ۔ ممتا بنرجی اسی کوشش میں مصروف ہیں ۔ حالانکہ اپوزیشن کا لیڈر کون ہوگا ، اس سوال کو انہوں نے ٹال دیا ۔

      مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ کوئی جیوتش نہیں ہیں ۔ بتادیں کہ وہ مرکز کی نریندر مودی سرکار پر مسلسل حملے کررہی ہیں ۔ 2024 لوک سبھا انتخابات سے پہلے ممتا مسلسل اپوزیشن کا چہرہ بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: