یوپی میں ہاتھرس اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے معاملے کو لیکر ملک بھر میں لوگوں کا غصہ ابھی تھما نہیں ہے۔ اس واقعے سے لوگ بری طرح بھڑکے ہوئے ییں۔ وہیں اس کے بعد ایک اور ایسا واقعہ پیش آیا جو بیحد ہی خوفناک ہے۔ بلرام پور میں ایک لڑکی کے ساتھ جو درندگی کی گئی ہے وہ واقعی انتہائی شرمناک ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک کالج کی طالبہ کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری (gangrape) کی گئی ہے۔ متاثرہ کی موت ہو گئی ہے تو وہیں اس پورے معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ہاتھ میں گلوکوس کی بوتل کے ساتھ رکشہ سے بے سدھ حالت میں اپنے کام سے گھر لوٹی۔ اس کے بعد اس کے کنبے والے اسے اسپتال لے جارہے تھے لیکن راستے میں ہی اس کی موت پوگئی۔ نامزد ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔
کالج طالبہ کے ساتھ عصمت ریزی معاملے میں پولیس نے دو نامزد ملزموں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ دونوں ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جانکاری کے مطابق منگل کو بیہوشی کی حالت میں لڑکی کالج سے اپنے گھر پہنچی تھی۔ اہل خانہ نے اغوا کرکے گینگ ریپ کا اندیشہ طاہر کیا تھا۔ یہ معاملہ گیسنڈی کوتوالی علاقے کے مجھولی گاؤں کا ہے۔
دو ملزم گرفتار
بلرام پور پولیس کے مطابق دوستی کے بہانے لڑکی کو بلاکر اس کا ریپ کرنے کے ملزم گینسڈی مقامی شاہد اور ساحل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی مانیں تو اس گھنونے کام کو انجام دینے کے بعد دونوں نے پہلے لڑکی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا پھر بعد میں ایک رکشے میں بٹھا کر اسے گھر بھیج دیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیں اہم ہدایات
ادھر یوپی کے ہاتھر میں دلت لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کا معاملہ ملک بھر میں سرخیوں میں ہے۔ ایک طرف سوشل میڈیا پر لوگ اس واقعے کو لیکر اپنے سخت رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اپوزیشن پارٹیاں مسلسل یوگی حکومت پر حملہ کر رہی ہیں۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس واقعے کا جائزہ لے چکے ہے۔ اب یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہناتھ نے بدھ کو ہاتھر میں متاثرہ کے والد سے ویڈیو کال پر بات کی اور تسلی دلائی۔ اس دوران متاثرہ کے والد نے سی ایم سے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں سی ایم نے متاثرہ کے والد کو ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا بھروسہ دلایا اور انتظامیہ کو متاثرہ کے کنبے کی ہر ممکن مدد کی ہدایات دیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔