ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شملہ میں ناگالینڈ کے سابق گورنر اور سابق CBI  ڈائریکٹر اشونی کمار نے کی خودکشی

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ناگالینڈ کے سابق گورنر اور سابق سی بی آئی ڈائریکٹر ( former CBI Director) اشونی کمار (Aswani Kumar) نے خود کشی کر لی ہے۔

  • Share this:
شملہ میں ناگالینڈ کے سابق گورنر اور سابق CBI  ڈائریکٹر اشونی کمار  نے کی خودکشی
جانکاری کے مطابق بدھ کی شام کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

شملہ: ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کی راجدھانی شملہ (Shimla) میں ناگالینڈ (nagaland) کے سابق گورنر  اور سابق سی بی آئی ڈائریکٹر(former cbi director and nagaland governor) اشونی کمار (Aswani Kumar) نے خود کشی (suicide) کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شملہ میں ایک گھر میں انہوں نے خودکشی کی ہے۔ خبر کے مطابق ہماچل کے ڈی جی پی سنجے کنڈو موقع پر پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ شملہ کے ایس پی بھی موقع پر پہنچے۔ شملہ کے ایس پی (Shimla SP)  موہت چاولہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔


چھوٹا شملہ میں پیش آیا واقعہ۔۔۔

جانکاری کے مطابق بدھ کی شام کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ چھوٹا شملہ کے بروک ہوسٹ میں واقع ایک گھر میں اشونی کمار نے خودکشی (suicide) کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو موقع پر ایک خودکشی نوٹ  (suicide note) بھی ملا ہے۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ کچھ وقت سے  اشونی کمار (Aswani Kumar) ڈپریشن (depression) سے جوجھ  تھے۔



کون تھے اشونی کمار یہاں جانیں

اشونی کمار ہماچل کے ڈی جی پی بھی رہ چکے ہیں۔ جولائی 2006 سے 2008 تک وہ ڈی جی پی ہماچل تھے۔ اس کے علاوہ اگست 2008 سے نومبر 2010 تک وہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر   ( CBI Director) بھی رہے ہیں۔ ستر سالہ اشونی کمار کی پیدائش ہماچل پردیش (Himachal Pradesh)   کے سر مور کے ناہن میں ہوئی تھی۔ وہ آئی پی ایس افسر تھے اور سی بی آئی اور  ایس پی جی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

اشونی کمار  (Aswani Kumar) سی بی آئی کے پہلے ایسے ڈائریکٹر  ( CBI Director)  تھے جنہیں بعد میں گورنر بنایا گیا تھا۔ مارچ 2013 میں انہیں ناگالینڈ  (nagaland) کا گورنر بنایا گیا تھا۔ حالانکہ 2014  میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ شملہ میں ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے وی سی بھی رہے تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 07, 2020 10:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading