اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اعظم گڑھ طیارہ کریش: ہریانہ کے پائلٹ کونارک کی ہوئی موت، ٹریننگ ختم ہوتے ہی ہونی تھی شادی، گھر والوں کا رو۔رو کر برا حال

    اندرا گاندی راشٹریہ اڑان اکادمی (Indira Gandhi Rashtriya Uran Akademi) سے  پرواز بھرنے کے بعد طیارہ اعظم گڑھ ضلع کے فریدین پور گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم اور بجلی گرنا بتایا جارہا ہے۔ منگل کو کونارک سارن کی لاش پلول (Palwal) پہنچی جہاں ان کی آخری رسوم کو ادا کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پلول۔ اندرا گاندی راشٹریہ اڑان اکادمی (Indira Gandhi Rashtriya Uran Akademi) کے کریش (Crash) ہوئے طیارے میں پلول (Palwal) کی آدرش کالونی کا رہائشی 30 سالہ ٹرینی پائلٹ کونارک سرن (pilot konark saran) کی موت ہو گئی۔ اکادمی سے اڑان بھرنے کے بعد طیارہ اعظم گڑھ ضلع کے فریدین پور گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم اور بجلی گرنا بتایا جارہا ہے۔ منگل کو کونارک سارن کی لاش پلول (Palwal) پہنچی جہاں ان کی آخری رسوم کو ادا کیا گیا۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ ٹریننگ ختم ہونے کے بعد کونارک کی شادی ہونی تھی۔
      پیر کی صبح امیٹھی کے اندرا گاندی راشٹریہ اڑان اکادمی (Indira Gandhi Rashtriya Uran Akademi) کا ایک فور سیٹر ٹی بی-20 طیارہ کریش ہوگیا تھا۔ ایئرکرافٹ کو اڑا رہے پولول کی پلول (Palwal) کی آدرش کالونی کا رہائشی 30 سالہ ٹرینی پائلٹ کونارک سرن (pilot konark saran) کی موت ہو گئی۔ ٹرینی پائلٹ کونارک سرن (pilot konark saran) کی موت کی خبر سنتے ہی کالون میں کہرام مچ گیا۔ کونارک والدین کی اکیلی اولاد تھے۔
      تین بہنوں کا لاڈلا بھائی تھا ٹرینی پائلٹ کونارک سرن
      ٹین بہنوں کا لاڈلا بھائی کونارک سرن (pilot konark saran) نے تھاپر یونیورسٹی سے بی ٹیک کیا تھا۔ بی ٹیک پاس کرنے کے بعد کونارک نے (Indira Gandhi Rashtriya Uran Akademi) میں پائلٹ کی ٹریننگ کے لئے تقریبا دو سال پہلے داخلہ لیا تھا۔ وہ سولو اڑان بھر رہے تھے اور موسم خراب ہونے کے سبب طیارہ کریش ہو گیا۔ منگل کو پائلٹ کونارک کا جسد خاکی پلول پہنچا۔

      پائلٹ کونارک سرن (pilot konark saran) کی آخری رسوم کے دوران بڑا ہی غمگین ماحول نظر آیا۔ کونارک کے ساتھ ٹیننگ لینے والے ان کے ساتھی اور کنبے کے لوگ پھوٹ۔پھوٹ کر رو رہے تھے۔ کونارک بیحد ہی ہونہار تھے اور ان کے والدین کے ساتھ۔ساتھ سبھی کو ان پر فخر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے ماہ میں کونارک کا یوم پیدائش تھا اور اس حادث؁ سے ایک دن پہلے ہی انہوں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ اب کی مرتبہ یوم پیدائش گھر پر ہی منائیں گے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ٹریننگ پوری ہوتے ہی کونارک کی شادی ہونی تھی۔ گھر میں کافی رشتے آرہے تھے کئی جگہ بات چل رہی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: