உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! دہلی اسپیشل سیل نے 6 مبینہ دہشت گردوں کو کیا گرفتار ، مشہور شخصیات تھیں نشانے پر

    بڑی خبر! دہلی اسپشیل سیل نے 6 مبینہ دہشت گردوں کو کیا گرفتار ، مشہور شخصیات تھیں نشانے پر ۔ علامتی تصویر ۔

    بڑی خبر! دہلی اسپشیل سیل نے 6 مبینہ دہشت گردوں کو کیا گرفتار ، مشہور شخصیات تھیں نشانے پر ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi Police and Up ATS : دہلی کی اسپیشل سیل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان سبھی کا آئی ایس آئی اور انڈر ورلڈ سے تعلق بتایا جارہا ہے ۔ ان سبھی کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کی اسپیشل سیل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان سبھی کا آئی ایس آئی اور انڈر ورلڈ سے تعلق بتایا جارہا ہے ۔ وہیں ان میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ٹریننگ پاکستان میں ہونے کا بھی دعوی کیا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے دو کی ٹریننگ پاکستان میں ہوئی ہے ۔ ان سبھی کے پاس سے  بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے تین لوگوں کو اترپردیش سے، دو کو دہلی اور ایک کو مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

      پولیس ذرائع کے مطابق یہ سبھی ملک کے الگ الگ شہروں میں ایک بڑی سازش رچ رہے تھے  اور آنے والے وقت میں دہشت پھیلانے کیلئے ایک بڑا منصوبہ تیار تھا ، جس کا انکشاف کرتے ہوئے اسپیشل سیل اور یوپی اے ٹی ایس نے ان سبھی کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی یہ لوگ ملک کے کئی بڑے اور مشہور لوگوں کو بھی اپنا نشانہ بنانے والے تھے ۔

      گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو کئی بڑے سراغ ہاتھ لگے ہیں ۔ یہ لوگ یہاں پر الگ الگ شہروں میں دھماکہ کرنے اور دہشت پھیلانے کے ساتھ ہی کئی مشہور شخصیات کو بھی اپنا نشانہ بناکر ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ان مشہور شخصیات میں سیاستداں کے ساتھ ہی کئی سماجی کارکنان اور کاروباریوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ ان لوگوں کے نشانے پر کون کون تھے ۔

      بتایا جا رہا ہے کہ جن دو پاکستان سے ٹریننگ یافتہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان کا سیدھا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہے ۔ وہیں ان کو انڈرورلڈ کی بھی حمایت مل رہی تھی ۔ آئی ایس آئی نے پوری پلاننگ کے ساتھ ان کو یہاں پر بھیجا تھا اور کئی شہروں میں دہشت پھیلانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ، جس کیلئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بھی انہوں نے جمع کرلئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: