ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے ٹکری کلاں کے بازار میں لگی بھیانک آگ ، لاکھوں کا نقصان ، فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں جائے واقعہ پر

فی الحال حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ فائربریگیڈ محکمہ کے مطابق آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ آگ ایک کھلے گودام میں لگی اور پھر تیزی سے پھیل گئی ۔

  • Share this:
دہلی کے ٹکری کلاں کے بازار میں لگی بھیانک آگ ، لاکھوں کا نقصان ، فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں جائے واقعہ پر
دہلی کے ٹکری کلاں کے بازار میں لگی بھیانک آگ ، لاکھوں کا نقصان ، فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں جائے واقعہ پر

نئی دہلی : دہلی میں ایک مرتبہ پھر بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ دہلی کے ٹکری کلاں میں واقع پی وی سی بازار میں بھیانک آگ لگئی ہے ۔ آگ اتنی زیادہ ہے کہ فائربریگیڈ کی 26 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ دہلی فائربریگیڈ کے مطابق فی الحال کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ، لیکن آگ سے بڑے پیمانہ پر نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ آگ ایک کھلے گودام میں لگی اور پھر تیزی سے پھیل گئی ۔


آگ اتنی بھیانک تھی کہ کئی کلومیٹر دور سے بھی دھوئیں اور شعاعوں کو دیکھا جاسکتا تھا ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی ۔




آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ایک کے بعد ایک فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیوں کو جائے واقعہ پر پہنچ کر آگے بجھانے کی کوشش کرنی پڑی ۔ اس دوران مسلسل کوششوں کے باوجود آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی ۔ حالانکہ فائر بریگیڈ کے اہلکار مسلسل کوشش کرتے رہے اور آخر کار آگ کو آگے بڑھنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ۔

جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

حالانکہ حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، لیکن پھر بھی یہ اندازہ لگایا جارہا ہے حادثہ کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوگیا ہے ۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکار آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں ۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔ تازہ جانکاری کے مطابق آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2021 11:51 PM IST