اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر: گوگل نے  Google PlayStore سے Paytm کو ہٹایا، ایپ ہٹانے کے پیچھے بتائی یہ بڑی وجہ: جاننا بیحد ضروری

     گوگل Google  نے جمعے کو گوگل پلے اسٹور Google Play سے پے ٹی ایم Paytm کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر گوگل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی گیمبلنگ (جوا کھیلنے والے) ایپ کی حمایت نہیں کرے گا۔

    گوگل Google نے جمعے کو گوگل پلے اسٹور Google Play سے پے ٹی ایم Paytm کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر گوگل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی گیمبلنگ (جوا کھیلنے والے) ایپ کی حمایت نہیں کرے گا۔

    گوگل Google نے جمعے کو گوگل پلے اسٹور Google Play سے پے ٹی ایم Paytm کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر گوگل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی گیمبلنگ (جوا کھیلنے والے) ایپ کی حمایت نہیں کرے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: گوگل Google  نے جمعے کو گوگل پلے اسٹور Google PlayStore سے پے ٹی ایم Paytm کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر گوگل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی گیمبلنگ (جوا کھیلنے والے) ایپ کی حمایت نہیں کرے گا۔ پے ٹی ایم اور یو پی آئی UPI  ایپ (One97 Communication Ltd) کے ذریعے ڈیولپ کیا گیا ہے۔ اس ایپ کو Google Play Store  اسٹور پر درچ کرنے پر یہ نظر نہیں آرہا ہے۔ پہلے انڈرائیڈ Android  اسمارٹ فون میں انسٹال ہوا ایپ کام کر رہا ہے۔

      Paytm  پیمنٹ ایپ کے علاوہ کمپنی کے دیگر ایپس Paytm for business, Paytm money, Paytm mall وغیرہ Google Play Store اسٹور پر مہیا ہیں۔ حالانکہ ابھی Paytm  کی جانب سے اس ایپ کے Google Play Store  اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔



      گوگل نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ہم آن لائن جوئے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ ہم کسی بھی ایسے ایپ کی حمایت نہیں کرتے ہیں جو کسی صارف کو دوسری ویب سائٹ پر لے جاتا ہے۔ اگر کوئی ایپ کسی ایسی ویب سائٹ پر کسٹمر کو لے جاتا ہے جہاں نقد انعام جیتنے کیلئے ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ گوگل کسی بھی ایپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور ایسا کرنا گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔

      گوگل کے نائب صدر سوزان فری Suzanne Frey  نے لکھا ہے کہ ہم آن لائن جوا بازی کے اڈوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے جوئے بازی کے کھیلوں کی تائید کرتے ہیں جو کھیل سٹے بازی کی سہولیت مہیا کرتے ہیں۔



      پے ٹی ایم Paytm کا آیا جواب۔۔
      پے ٹی ایم Paytm  نے ٹویٹ کیا ہے کہ پے ٹی ایم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لئے گوگل کے پلے اسٹور پر عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے۔ یہ بہت جلد واپس آجائے گا۔ آپ کے سارے پیسے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور جو لوگ پہلے ہی پے ٹی ایم ایپ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں وہ معمول کے مطابق اپنا پے ٹی ایم ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: