نئی دہلی: گینگسٹر لارینس بشنوئی نے گزشتہ سال این آئی اے کی پوچھ گچھ میں کئی بڑے انکشافات کیے تھے۔ لارینس نے این آئی اے کو بتایا تھا کہ ملک بھر میں ان کے نشانے پر اداکار سلمان خان سمیت دس لوگ ہیں۔ اس پوچھ گچھ کے دوران لارینس نے کالج لائف سے لے کر گینگسٹر بننے تک کے سفر میں کتنے جرائم کیے اور کس کس کو قتل کیا ہے ان سب کا انکشاف کیا ہے۔ لارینس نے یہ بھی بتایا کہ وہ جرائم کی دنیا میں کیوں داخل ہوا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ لارینس نے این آئی اے کے ساتھ پوچھ گچھ کے دوران اپنے 10 ٹاپ ٹارگٹس میں سے کن کا انکشاف کیا تھا۔
لارینس کی ہٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں سلمان خانلارینس بشنوئی نے این آئی اے کو بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس نے پوچھ گچھ کے دوران اس کی وجہ بھی بتائی۔ لارینس نے بتایا کہ 1998 میں سلمان خان نے جودھ پور میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جس سماج (بشنوئی سماج) میں لارینس آتا ہے وہاں کالے ہرن کی پوجا کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لارینس بشنوئی سلمان خان کو مارنا چاہتے ہیں۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق لارینس نے اپنے قریبی سمپت نہرا کو سلمان خان کی ریکی کے لیے ممبئی بھیجا تھا، سمپت کو بعد میں ہریانہ ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا تھا۔
ملک کے کئی شہروں میں لو کا قہر، جانیں کب ملے گی شدید گرمی سے راحتوزیراعظم مودی کا سڈنی میں گرمجوشی سے استقبال، مودی مودی کے لگے نعرے، دیکھئے ویڈیوسدھو موسے والا کا منیجر بھی نشانے پراین آئی اے کی پوچھ گچھ میں لارینس نے بتایا تھا کہ اس کا دوسرا نشانہ شگن پریت ہے۔ شگن پریت پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کا منیجر ہے۔ شگن پریت موسی والا کا اکاؤنٹ سنبھالتا ہے۔ لارینس کے مطابق شگن پریت نے وکی مڈوکھیڑا کے قاتلوں کو چھپانے میں مدد کی تھی جو لارینس کے بہت قریب تھے۔
لارینس کا ٹارگیٹ نمبر 3 ہے مندیپ دھالیواللارینس بشنوئی نے این آئی اے کو بتایا کہ وہ مندیپ کو مارنا چاہتا تھا کیونکہ اس نے وکی مڈوکھیڑا کے قاتلوں کو چھپانے میں بھی مدد کی تھی، اس نے اپنے گینگ کا نام ٹھگ لائف بھی رکھا ہوا ہے۔
گینگسٹر کوشل چودھری بھی ہیں نشانے پرلارینس نے این آئی اے کے سامنے انکشاف کیا کہ گینگسٹر کوشل چودھری اس کا دشمن گینگ ہے اور کوشل چودھری نے نہ صرف وکی مدوکھیڑا کے قاتلوں بھولو شوٹر، انل لٹھ اور سنی لیفٹی کو اسلحہ فراہم کروائے تھے۔
ٹارگٹ نمبر 5 ہیں امیت ڈاگرلارینس نے بتایا کہ وکی مدوکھیڑا کے قتل کی پوری سازش امیت ڈاگر اور کوشل چودھری نے تیار کی تھی۔
ٹارگیٹ نمبر 6 بمبیہا گینگ کا سرغنہلارینس نے بتایا کہ بمبیہا میرا جانا پہچانا دشمن گینگ ہے، دیویندر بمبیہا کی موت کے بعد اس کا گینگ سکھ پریت سنگھ آپریٹ کر رہا ہے۔ میرے قریبی دوست امیت شرن کے قتل کے پیچھے سکھ پریت سنگھ کا ہاتھ ہے۔ اس لیے مجھے اس سے بدلہ لینا ہے۔
لکی پٹیال بھی ہے نشانے پرلارینس کے مطابق لکی پٹیال میرا دشمن گینگ ہے، لکی کے کہنے پر میرے قریبی دوست گرلال برار کو قتل کیا گیا، اس نے وکی مدھو کھیڑا کے شوٹروں اور چھپنے والوں کی مدد کی۔
ٹارگٹ نمبر 8- رمی مسانا، گؤنڈر گینگ کا ممبرلارینس کے مطابق مجھے اپنے کزن امندیپ کے قتل کا بدلہ رمی مسانا سے لینا ہے، وہ میرے دشمن گؤنڈر گینگ کا شارپ شوٹر ہے۔
ٹارگٹ نمبر 9- گؤنڈر گینگ کا سرغنہ گرپریت شیکھوںگرپریت میرے دشمن گؤنڈر گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس نے میرے کزن کو قتل کرنے کے لیے رمی مسانا کو اسلحہ فراہم کرائے تھے۔
ٹارگٹ نمبر 10- بھولو شوٹر، سنی لیفٹی اور انل لٹھ، وکی مدوکھیڑا کے قاتللارینس بشنوئی نے بتایا کہ بھولو شوٹر، انل لٹھ اور سنی لیفٹی میرے دشمن گینگ کوشل چودھری کے شوٹر ہیں۔ کوشل کے کہنے پر ہی ان تینوں نے وکی مدوکھیڑا کا قتل کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔