ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: ایم ڈی ایس انٹرینس 2020 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 15 طلباء کو ملا رینک

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ التحصیل طلباء نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے زیر اہتمام ڈینٹل سرجری (ایم ڈی ایس) کے قومی سطح کے داخلہ امتحان میں دوبارہ اپنے ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ایم ڈی ایس انٹرینس 2020 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 15 طلباء کو ملا رینک
بڑی خبر: ایم ڈی ایس انٹرینس 2020 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 15 طلباء کو ملا رینک

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک جانب جہاں این آئی آر ایف رینکنگ میں اصلاح کرتے ہوئے دسویں رینک حاصل کی ہے، وہیں، اس کامیابی میں مزید کڑی جوڑتے ہوئے جامعہ ملیہ کے بیچیلر ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کے فیکلٹی آف ڈینٹسٹی (ایف او ڈی) نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے ہونے والے قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں جامعہ کے 15 طلباء  نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ دوسری رینک پر بھی قبضہ جمایا ہے۔


جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ التحصیل طلباء نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے زیر اہتمام ڈینٹل سرجری (ایم ڈی ایس) کے قومی سطح کے داخلہ امتحان میں دوبارہ اپنے ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔ ایف او ڈی کے 4 فارغ التحصیل طلباء نے دوسرے نمبر پر  ٹاپر سمیت داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کا جھنڈا لہرایا ۔ رواں سال مختلف قومی سطح کے ایم ڈی ایس انٹرینس ٹیسٹ میں ایف او ڈی کے مجموعی طور پر 15 گریجویٹس نے کامیابی حاصل کی۔ ایمس کے داخلہ امتحان میں ڈاکٹر ورتیکا چڈھا نے دوسرا رینک حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر سحرش خان اور ڈاکٹر تانیا بترا نے بالترتیب گیارہویں اور بارہویں رینک حاصل کئے۔ ڈاکٹر محمد ارشد نے اسی امتحان کے او بی سی زمرے میں آٹھواں رینک حاصل کیا۔


ڈاکٹر جیا پانڈے (رینک 59) اور ڈاکٹر زینب کمال (رینک 82) دونوں نے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز ، نئی دہلی میں پیریوڈونٹکس میں ایم ڈی ایس کی نشست حاصل کی۔ وہیں ڈاکٹر رادھیکا گپتا (رینک 180) کو بھی اسی انسٹی ٹیوٹ میں پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری میں ایم ڈی ایس کے لئے منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر وسندھرا پرکاش (رینک 306) کو جی ڈی سی ، جے پور میں پیریوڈونٹکس میں ایم ڈی ایس کے لئے منتخب کیا گیا۔


ڈاکٹر صائمہ بشیر کو آر احمد ڈینٹل کالج ، کولکاتہ اور ڈاکٹر تبسم کو بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ایم ڈی ایس کے لئے اورل پیتھولوجی میں منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر سکیش کمار نے روہتک کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ ( پی جی آئی ) میں انڈوڈونٹکس میں ایم ڈی ایس میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سال جو طلباء نجی کالجوں میں ایم ڈی ایس میں منتخب ہوئے ہیں ان میں ڈاکٹر عائشہ انصاری (سبھارتی ڈینٹل کالج میں اینڈوڈونٹکس) ، ڈاکٹر شاکر خان (سری بانکی بہاری ڈینٹل کالج میں اینڈوڈونٹکس) ، ڈاکٹر فرحین احمد اور ڈاکٹر نیتو پانڈے (کوڈیوالپیریڈونٹکس، ڈینٹل کالج) شامل ہیں۔
First published: Jun 26, 2020 07:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading