Airtel Down: ایئرٹیل صارفین کو آج صبح سے ہی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرٹیل کی براڈ بینڈ اور موبائل سروس بند ہے۔ سوشل میڈیا پر ایئرٹیل صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل انٹرنیٹ اور کالنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک بھر میں بہت سے یوزرس اس بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔ ایئرٹیل کے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر Twitter پر مسلسل اس کی شکایت کر رہے ہیں۔
Airtel کی شکایتوں کا عالم یہ ہے کہ کچھ ہی دیر میں #AirtelDown ٹویٹر پر ٹرینڈ ہونے لگا۔
آؤٹیج Outage ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر downdetector کے مطابق، ایئرٹیل آج صبح 11:30 بجے سے انٹرنیٹ میں پریشانی کا سامنا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں مسلسل دقت پیش آرہی ہے۔ DownDetector نے اطلاع دی کہ Outage نے ہندوستان کے کئی بڑے شہروں کو متاثر کیا جن میں دہلی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، احمد آباد، جے پور، کولکاتہ اور بہت سے دوسرے شہر شامل ہیں۔

ایرٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹ ورک میں کسی مسئلے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

اس مسئلے سے جوجھ رہے سیکڑوں صارفین نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شکایت پیش کی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایئرٹیل ایپ کو بھی استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ Outage کے بعد لوگ ٹوئٹر پر میمز کے ذریعے کمپنی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔