ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی مسلح پولیس فورس کی کینٹینوں میں صرف ملک میں تیار مصنوعات کی فروخت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کے شروع میں اسے ایک عنوان بھی دیا ہے، 'ایک عزم، ایک ہدف... خود کفیل بھارت'۔

  • UNI
  • Last Updated: May 13, 2020 03:30 PM IST
  • Share this:
مرکزی مسلح پولیس فورس کی کینٹینوں میں صرف ملک میں تیار مصنوعات کی فروخت
مرکزی مسلح پولیس فورس کی کینٹینوں میں صرف ملک میں تیار مصنوعات کی فروخت

نئی دہلی۔ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے اپنے ملک میں تیار مصنوعات کو فروغ دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی سبھی کینٹینوں اور اسٹوروں پر اب صرف ملک میں تیار مصنوعات کی ہی فروخت کی جائے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کے شروع میں اسے ایک عنوان بھی دیا ہے، 'ایک عزم، ایک ہدف... خود کفیل بھارت'۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے اپنے ملک میں تیار مصنوعات کو استعمال کرنے کی اپیل کی ہے اسے دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ کیاہے۔


ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے، "کل وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ملک کو خود کفیل بنانے اور لوکل پروڈکٹس (ہندوستان میں تیار مصنوعات) استعمال کرنے کی اپیل کی جس سے یقینی طور پر آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا کی قیادت کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ اسی سمت میں آج وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی کینٹینوں اور اسٹوروں پر اب صرف ملک میں تیار مصنوعات کی ہی فروخت ہو گی۔ ایک جون 2020 سے ملک بھر کی تمام سی اے پی ایف کینٹینوں پر یہ نافذ ہوگا، جس کی کل خریداری تقریبا 2800 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ اس سے تقریبا 10 لاکھ پولیس اہلکاروں کے 50 لاکھ کنبے ہندوستان میں تیار مصنوعات کا استعمال کریں گے۔ "



انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ملک میں تیارمصنوعات کا ہی استعمال کریں۔ انہوں نے لکھا ہے، "میں ملک کے عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ آپ ملک میں بننے والی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لائیں اور دوسرے لوگوں سے بھی اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ پیچھے رہنے کا وقت نہیں بلکہ بحران کو موقع میں تبدیل کرنے کا وقت ہے۔
First published: May 13, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading