ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہین باغ علاقے میں گولی چلانے والے ملزم کپل گرجر کو کورٹ سے ملی ضمانت، ڈھول، نگاڑوں سے ہوا استقبال

  • Share this:
شاہین باغ علاقے میں گولی چلانے والے ملزم کپل گرجر کو کورٹ سے ملی ضمانت، ڈھول، نگاڑوں سے ہوا استقبال
شاہین باغ میں گولی چلانے والا کپل گرجر کو ملی ضمانت

دہلی کی ایک عدالت نے 1 فروری کو شاہین باغ (Shaheen Bagh) علاقے میں فائرنگ کرنے والے کپل بیسلا (Kapil Baisala) کو ضمانت مل گئی ہے۔ کورٹ میں دہلی پولیس (Delhi Police) نے ضمانت عرضی کی مخالفت کی تھی۔ کپل گرجر نے گزشتہ 1 فروری کو شاہین باغ پہنچ کر احتجاجی مقام کے پاس اچانک پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ گولی چلتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی تھی۔ حالانکہ موقع پر موجود پولیس اور مظاہرین نےاسے پکڑ لیا تھا۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں شاہین باغ میں گزشتہ 15 دسمبر سے لوگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سی اے اے قانون کو واپس لے تبھی وہ یہ دھرنا ختم کریں گے۔



غور طلب ہے کہ دہلی پولیس نے کپل بیسلا کو عام آدمی پارٹی کاکارکن بتایا تھا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ملزم کپل گرجر سے پوچھ گچھ کےدوران یہ اہم انکشاف کیاتھا۔ صرف یہی نہیں کپل کے والد گجیندر سنگھ گرجر بھی عام آدمی پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں۔ کرائم برانچ کے مطابق پوچھ۔گچھ کے دوران کپل گرجر نے بتایا کہ اس نے اور اس کے والد نے 2019 کے ابتدائی مہینے میں عآپ (AAP) کی رکنیت لی تھی۔


ضمانت ملنے کے بعد وہ اپنے گھر لوٹا۔ گاؤں میں ڈھول۔نگاڑوں کے درمیان کپل کا استقبال کیا گھیا۔ اس کے دو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ وائرل ہو رہے ویڈیو ٹک ٹاک پر بنائے گئے ہیں۔ وشال مہرا اور وپن چودھری نام کے یوزرس نے اسے اپلوڈ کیا ہے۔
@iam_vishuuAt home😊😊♬ original sound - Officialkaranbassi


ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو نے کہا کہ ملزم کپل گرجر نے اپنے فون سے یہ ساری تصویریں ڈلیٹ کردی تھیں۔ ان فوٹو کو ٹیک ٹیم کی مدد سے ری کور کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کا فون برآمد کیا تھا۔
First published: Mar 08, 2020 01:21 PM IST