உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان

    کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان

    کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ، وزیر اعلی کیجریوال نے کیا اعلان

    Delhi lockdown :دہلی میں کووڈ وبا کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ آنے کے پیش نظر یہاں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ دہلی کے وزیرعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں کووڈ وبا کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ آنے کے پیش نظر یہاں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ دہلی کے وزیرعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے انفیکشن کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کے لئے 16 اپریل کو اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ انل بیجل اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کے بعد اسی رات 10 بجے سے ویک اینڈ کرفریو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جو جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کے لئےلگایا گیا تھا۔

      تاہم بعد میں 18 اپریل کو ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن اعلان کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کے انفیکشن کی صورتھال میں بہتری نہ ہونے پر 25 اپریل کو اس میں دوبارہ ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تھی۔


      دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا کو مکمل طور پر بند رہیں گے ۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو پاس جاری کیے گئے ہیں ۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا تھا اور صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔

      ملک میں کورونا کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاملات

      ادھر ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے چار لاکھ 1993 معاملات سامنے آئے ہیں جو دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہیں ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتے کو یہ اطلاع دی ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 523 لوگوں کی کورونا سے موت ہوگئی ، جس کے ساتھ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ۔ راحت کی بات ہے کہ اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار مریضوں نے کورونا کو مات دی ہے۔

      ماہرین کے جائزے کے مطابق ہندوستان کے کورونا وائرس معاملات اگلے ہفتے تین سے پانچ نئی درمیان عروج پر ہو سکے ہیں ۔ انفیکشن پر نظر رکھنے کیلئے تشکیل ماہرین کے گروپ کے سربراہ ایم ودھا ساگر کے مطابق ہمارا اندازہ ہے کہ اگلے ہفتے تک ، ملک بھر میں روز بڑھے ہوئے کورونا کے معاملات سامنے آئیں گے۔

      انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈیٹا کے مطابق 30 اپریل تک 28,83,37,385 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ۔ ان میں سے 19,45,299 نمونوں کا کل ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔16 جنوری 2021 کے بعد سے ،ملک بھر میں کل 15,49,89,635 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 27,44,485 لوگوں کو یہ خوراک دی گئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: