உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں گھر گھر پہنچے گا راشن، کیجریوال سرکار نے ایل جی سے مانگی ڈور اسٹیپ راشن ڈیلیوی کی منظور

    دہلی میں گھر گھر پہنچے گا راشن، کیجریوال سرکار نے ایل جی سے مانگی ڈور اسٹیپ راشن ڈیلیوی کی منظور

    دہلی میں گھر گھر پہنچے گا راشن، کیجریوال سرکار نے ایل جی سے مانگی ڈور اسٹیپ راشن ڈیلیوی کی منظور

    Doorstep Ration Delivery Scheme: دہلی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فائل لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'دہلی ہائی کورٹ نے راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلوری کو نافذ کرنے کی اجازت دے دی ہے، لہذا آپ اس تجویز کو منظوری دیں ۔ تاکہ دہلی میں راشن کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری اسکیم کو جلد از جلد نافذ کیا جا سکے۔'

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : قومی دارالحکومت میں ’گھر گھر راشن‘ اسکیم پر کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازع کے دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بار پھر گھر گھر راشن پہنچانے کی فائل لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج دی ہے۔ منگل کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے دہلی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فائل لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'دہلی ہائی کورٹ نے راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلوری کو نافذ کرنے کی اجازت دے دی ہے، لہذا آپ اس تجویز کو منظوری دیں ۔ تاکہ دہلی میں راشن کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری اسکیم کو جلد از جلد نافذ کیا جا سکے۔'

      پچھلے ہفتے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میں راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلوری اسکیم کو نافذ کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان راشن کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری اسکیم پر ایک طویل عرصے سے تنازعہ جاری ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت راشن ڈور اسٹیپ ڈیلوری اسکیم کو نافذ کرنے پر قائم تھی جبکہ لیفٹیننٹ گورنر / مرکزی حکومت اس کی مخالفت کر رہی تھی۔

      دہلی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ مرکز نے دارالحکومت میں 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے والی اس کی گھر گھر جانے والی راشن اسکیم کو روک دیا ، اس اقدام کو سیاسی محرک قرار دیاتھا۔ تاہم مرکزی حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

      دریں اثنا ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں آج کابینہ کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں تین اہم فیصلے کئے گئے ، جن کی معلومات چیف منسٹر آفس دہلی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے دی گئی ہیں ۔

      ان میں دہلی حکومت کی جانب سے اسمارٹ ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے بجٹ کی منظوری شامل ہے ۔ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد دہلی والوں کو اسمارٹ ہیلتھ کارڈ جاری کرے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ دہلی میں راشن کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی مفت راشن ملتا رہے گا ۔ اس سے غریب عوام کو کافی فائدہ ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: