உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: دہلی میں پیر سے دوبارہ لاگو ہوجائے گی پرانی شراب پالیسی، نائب وزیرا علی منیش سسودیا نے کیا اعلان

    Delhi News: دہلی میں پیر سے دوبارہ لاگو ہوجائے گی پرانی شراب پالیسی، نائب وزیرا علی منیش سسودیا نے کیا اعلان ۔ ( فائل فوٹو )

    Delhi News: دہلی میں پیر سے دوبارہ لاگو ہوجائے گی پرانی شراب پالیسی، نائب وزیرا علی منیش سسودیا نے کیا اعلان ۔ ( فائل فوٹو )

    Delhi Excise Policy : دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی کے نفاذ کی سی بی آئی سے جانچ کی لیفٹیننٹ گورنر کی سفارش کے درمیان قومی دارالحکومت میں شراب کی خوردہ فروخت کے پرانے نظام پر لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی کے نفاذ کی سی بی آئی سے جانچ کی لیفٹیننٹ گورنر کی سفارش کے درمیان قومی دارالحکومت میں شراب کی خوردہ فروخت کے پرانے نظام پر لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ پرانی ایکسائز پالیسی کو پیر سے قومی راجدھانی میں دوبارہ لاگو کیا جائے گا ۔


      بتا دیں کہ ایکسائز پالیسی 2021-22 کو 31 مارچ کے بعد دو ماہ کیلئے دو بار بڑھایا گیا تھا، حالانکہ اب یہ 31 جولائی کو مکمل طور پر رک جائے گی۔ اس سے قبل جمعہ کو حکام نے کہا تھا کہ محکمہ ایکسائز کا چارج سنبھال رہے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو محکمہ کو نئی پالیسی کے آنے تک چھ ماہ کیلئے ایکسائز کے پرانے نظام پر "لوٹنے" کی ہدایت دی تھی ۔

      حکام نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اب بھی ایکسائز پالیسی 2022-23 پر کام کر رہا ہے، جس میں گھر تک شراب پہنچانے کے لئے کئی دیگر سفارشات ہیں۔ ان کے مطابق اس مسودہ پالیسی کو ابھی تک لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو نہیں بھیجا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: