جاسوسی کے الزام میں وزارت خزانہ کا اہلکار گرفتار، دوسرے ملکوں کو بیچ رہا تھا خفیہ جانکاری
جاسوسی کے الزام میں وزارت خزانہ کا اہلکار گرفتار، دوسرے ملکوں کو بیچ رہا تھا خفیہ جانکاری۔ علامتی تصویر ۔ News18
وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس اہلکار کا نام سمت بتایا جارہا ہے، جو کنٹریکٹ پر بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر کام کررہا تھا ۔
نئی دہلی : وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس اہلکار کا نام سمت بتایا جارہا ہے، جو کنٹریکٹ پر بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر کام کررہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس پر پیسوں کے بدلے حساس جانکاریاں دوسرے ممالک کو بیچنے کا الزام ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سمت کے پاس سے ایک موبائل فون ضبط کیا گیا ہے ۔ اسی فون سے وہ دوسرے ملکوں کو خفیہ جانکاری شیئر کررہا تھا ۔ سمت کے خلاف آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
پولیس کی کرائم نے اس معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم سمت وزارت خزانہ میں کنٹریکٹ پر کام کررہا تھا ۔ وہ پیسے لے کر الگ الگ ممالک کو خفیہ جانکاری مہیا کرا رہا تھا ۔ وزارت خزانہ سے متعلق ڈیٹا لیک کررہا تھا ۔ ملزم کے فون سے کئی اہم ڈیٹا اور جانکاری کرائم برانچ کو ملی ہے ۔
بتادیں کہ آفیشیل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت ملک کے خلاف جاسوسی اور غداری نیز ملک کے وقار کو نقصان پہنچانے والے جرائم کو رکھا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں قصوروار قرار دئے جانے والے شخص کو 14 سال تک کی جیل کی سزا یا بھاری جرمانہ یا دونوں کی سزا دی جاسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔