உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی آبدوز سے وابستہ معلومات لیک ہونے کے معاملہ میں نیوی کمانڈر سمیت پانچ گرفتار، سی بی آئی جانچ جاری

    ہندوستانی آبدوز سے وابستہ معلومات لیک ہونے کے معاملہ میں نیوی کمانڈر سمیت پانچ گرفتار، سی بی آئی جانچ جاری ۔ علامتی تصویر ۔

    ہندوستانی آبدوز سے وابستہ معلومات لیک ہونے کے معاملہ میں نیوی کمانڈر سمیت پانچ گرفتار، سی بی آئی جانچ جاری ۔ علامتی تصویر ۔

    جانچ ایجنسی سی بی آئی کے افسر کے مطابق اس معاملہ میں تفیش کیلئے آنے والے دو ہفتوں تک سی بی آئی کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے والی ہے ، جس دوران ابھی بھی کئی ملزمین کی گرفتاری ممکن ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے ہندوستانی آبدوز کی جدیدکاری سے متعلق اہم معلومات کے افشا کے معاملہ میں ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے کل پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار ملزمین میں ایک بحریہ میں کمانڈر رینک کا افسر بھی شامل ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں گرفتار چار دیگر ملزمین میں سے دو بحریہ کے ریٹائرڈ افسر اور دو دیگر پرائیویٹ لوگ شامل ہیں ۔ اس سنسنی خیز معاملہ میں سی بی آئی نے تابڑتوڑ کارروائی کرکے ملک کے کئی شہروں میں چھاپے مارے اور اہم دستاویزات اور ثبوتوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔

      سی بی آئی کے افسر کے مطابق گزشتہ کچھ مہینے پہلے سی بی آئی کو بحریہ کے ایک نامعلوم افسر کے ذریعہ تحریری طور پر ایک اطلاع ملی تھی ، جس میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ سیکورٹی انتظامات میں تعینات کچھ آبدوزوں کی جدیدکاری سے متعلق کافی اہم معلومات کو بحریہ میں کام کررہے کچھ افسران ، سابق افسران سمیت کئی پرائیویٹ لوگوں کے درمیان آپس میں سانٹھ گانٹھ کرکے پیسوں کی لالچ میں اس طرح کی ملک مخالف سرگرمیوں کو انجام دیا جارہا تھا ۔

      جانچ ایجنسی سی بی آئی کے افسر کے مطابق اس معاملہ میں تفیش کیلئے آنے والے دو ہفتوں تک سی بی آئی کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے والی ہے ، جس دوران ابھی بھی کئی ملزمین کی گرفتاری ممکن ہے ۔

      'کونکن شکتی' کے تحت بحری مرحلے کی مشق عروج پر

      ادھر ہندوستان اور برطانیہ کی تینوں فوجوں کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشق کونکن شکتی 2021 کے تحت بحیرہ عرب میں کونکن کے ساحل پر بحری مرحلے کی مشقیں گزشتہ دو دنوں سے پوری طاقت کے ساتھ جاری ہیں۔ پورٹ فیز مشق مکمل ہونے کے بعد دونوں ممالک کی فوجیں اتوار سے سی فیز مشق میں مصروف ہیں جو بدھ تک جاری رہے گی۔ مشق میں حصہ لینے والی تمام اکائیوں کو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ کی قیادت بحریہ کے مغربی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کر رہے ہیں اور اس کے پاس آئی این ایس چنئی، چند دیگر جنگی جہاز اور برطانوی بحریہ کا 23 کلاس رچمنڈ فریگیٹ ہے۔

      دوسرے گروپ کی قیادت برطانوی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز ایلزبتھ کر رہی ہے جو لڑاکا طیاروں سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ گروپ میں برٹش نیوی اور ہالینڈ اور انڈین نیوی کے جہاز بھی ہیں۔ مشق کے دوران بحریہ کے جاسوس طیارے ڈورنیئر، فائٹرز جہاز مگ۔29 اور رائل نیوی کے ایف۔35 بی، ایئر فورس کے سکھوئی اور جیگوار فضائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔


      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: