உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ابھینندن کا ہندوستانی فضائیہ نے کیا پرموشن ، ملا یہ بڑا عہدہ

    بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ابھینندن کا ہندوستانی فضائیہ نے کیا پرموشن ، ملا یہ بڑا عہدہ

    بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ابھینندن کا ہندوستانی فضائیہ نے کیا پرموشن ، ملا یہ بڑا عہدہ

    Abhinandan Varthaman group captain: ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا پرموشن کردیا ہے ۔ ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن رینک دی گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا پرموشن کردیا ہے ۔ ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن رینک دی گئی ہے ۔ 26 فروری 2019 کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں گھس کر دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا تھا ۔ حملے سے بوکھلائے پاکستان نے دوسرے دن ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن نے مگ 21 سے پاکستان کے ایف 16 جنگی جہاز کو ڈاگ فائٹ میں کنٹرول لائن کے پاس مار گرایا تھا ۔ حالانکہ پاکستانی طیارہ کے ساتھ فائٹ میں ابھینندن پاکستانی ایریا میں گر گئے تھے ۔

      ابھینندن کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے لیا تھا ۔ پاک فوج نے ان کے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کئے تھے ۔ ان ویڈیو کو بعد میں اے ایف پی سمیت کئی بڑی نیوز ایجنسیوں نے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا تھا ۔ اس میں ابھینندن سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی ۔

      ابھینندن کو لے کر ہندوستان کی طرف سے بنائے گئے زبردست دباو کی وجہ سے پاکستان نے انہیں رہا کردیا تھا ۔ ایئراسٹرائیک کے بعد پاکستان میں ہندوستان اور مودی سرکار کو لے کر کس طرح کا خوف تھا ، اس کی جانکاری خود پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دی تھی ۔

      پاکستان اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ ہندوستان کے حملے کے اندیشہ سے اس وقت پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کے پاوں کانپ رہے تھے اور چہرے پر پسینہ آرہا تھا ۔ باجوہ کو ہندوستان کے حملے کا ڈر ستا رہا تھا ۔

      پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو ہندوستان کے خوف کی وجہ سے پاکستان نے چھوڑا تھا ۔

      آصف نے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت کے درمیان ہندوستان کی حکومت کو لے کر اس طرح کا ڈر بیٹھا ہوا تھا کہ انہوں نے وقت گنوائے بغیر فورا ابھینندن کی رہائی کردی اور ہندوستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو خوش کرنے کیلئے ابھینندن کو چھوڑا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: