Al Qaeda Threat: القاعدہ کی دھمکی پر مختار عباس نقوی نے کہا : یہ لوگ مسلمان کیلئے مصیبت
Al Qaeda Threat: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ مسلمانوں کیلئے مصیبت ہے اور وہ ان کی حفاظت نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اسلام کے نام پر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں۔
Al Qaeda Threat: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ مسلمانوں کیلئے مصیبت ہے اور وہ ان کی حفاظت نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اسلام کے نام پر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں۔
نئی دہلی : اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ مسلمانوں کیلئے مصیبت ہے اور وہ ان کی حفاظت نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اسلام کے نام پر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں۔ بتادیں کہ اس دہشت گرد تنظیم نے ہندوستان میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ القاعدہ کے لیڈر لگاتار ویڈیو جاری کرکے مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ حال ہی میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے یوکرین پر روس کے حملوں کیلئے امریکہ کو ذمہ دار بتایا تھا ۔
نقوی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ مسلمانوں کی حفاظت نہیں مصیبت ہے ۔ یہ لوگ اسلام کو حفاظتی ڈھال بناکر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں ، جو لوگ پاکستان کے پروپیگنڈہ میں پھنس رہے ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہندوستان کی کثرت میں وحدت کی طاقت کو کمزور نہیں کرسکتے ۔
مختار عباس نقوی نے سلیکٹیو انسانی حقوق کی بات کرنے والوں پر بھی نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سلیکٹو انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں، جہاں پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اقلیتوں کے کھلے عام قتل عام ، جرم اور ظلم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔
بتادیں کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے پیغمر اسلام کو لے کر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کا بدلہ لینے کیلئے حملے کی دھمکی دی ہے ۔ اس تنظیم نے وارننگ دی ہے کہ وہ توہین کا بدلہ لینے کیلئے دہلی ، ممبئی ، اترپردیش اور گجرات میں خودکش بم دھماکے کریں گے ۔
القاعدہ نے کہا کہ ہم پیغمبر محمد کی توہین کا بدلہ لیں گے ۔ ہم دوسروں سے اس لڑائی میں شامل ہونے کیلئے کہتے ہیں ۔ ہم ان لوگوں کو مار دیں گے جو پیغمر محمد کی توہین کرتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔