لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے دریا دلی دکھاتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے خلاف گیسٹ ہاؤس واقعے میں درج مقدمہ واپس لینے کیلئے حلف نامہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مایاوتی نے کیس واپسی کیلئے گزرے فروری میں ہی حلف نامہ دیا تھا۔ حالانکہ بی ایس پی کی جانب سے اس بات کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہوئے اتحاد کے دوران ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان اس بات پر فیصلہ ہوا تھا۔ اکھلیش یادو نے مایاوتی سے گیسٹ ہاؤس مقدمہ میں ملائم سنگھ کے خلاف کیس واپس لینے کی بات کہی تھی جس کے بعد فروری میں ہی مایاوتی نے ملائم سنگھ کے خلاف کیس واپس لینے کا حلف نامہ دے دیا تھا لیکن اس بات کو میڈیا میں لیک نہیں کیا گیا۔
اکھلیش یادو نے مایاوتی سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی
ذرائع کے مطابق، اسی سال جنوری میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان ہوئے اتحاد کے بعد اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو کے خلاف گیسٹ ہاؤس واقعے میں مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد فروری میں کیس واپس لینے کا حلف نامہ دے دیا گیا لیکن اسے خفیہ رکھا گیا۔ اس معاملے میں جب ایک سینئر بی ایس پی لیڈر سے بات کی گئی تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔
بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے دوران یوپی کے مین پوری میں ایس پی۔ بی ایس پی کی مشترکہ ریلی میں مایاوتی نے کہا تھا کہ وہ گیسٹ ہاؤس واقعے کو بھلانے اور معاف کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔