உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab Assembly Election: پنجاب میں اب 20 فروری کو ہوں گے اسمبلی انتخابات، EC نے جاری کیا نیا شیڈیول

    مرکزی الیکشن کمیشن۔ فائل فوٹو

    مرکزی الیکشن کمیشن۔ فائل فوٹو

    Punjab Assembly Election 2022 : پنجاب میں اب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Election) 20 فروری کو ہوں گے ۔ پہلے یہ انتخابات 14 فروری کو ہونے والے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ آج میٹنگ کے بعد کیا۔ تاہم ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہی ہوگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب میں اب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Election) 20 فروری کو ہوں گے ۔ پہلے یہ انتخابات 14 فروری کو ہونے والے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ آج میٹنگ کے بعد کیا۔  تاہم ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہی ہوگی ۔ باقی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج بھی اسی دن آئیں گے۔ 13 جنوری کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کی تاریخ چھ دن بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔

      دراصل 16 فروری کو گرو روی داس کا یوم پیدائش ہے، اس لئے سیاسی جماعتوں نے کہا کہ اس دن درج فہرست ذات (SC) برادری کے لوگ بنارس جائیں گے۔ چننی کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی شرومنی اکالی دل (یونائیٹڈ) پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔

      بتادیں کہ پنجاب میں 20 لاکھ درج فہرست ذات کے لوگ رہتے ہیں ۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ چننی نے کہا تھا کہ 10 سے 16 فروری تک ریاست سے بڑی تعداد میں درج فہرست ذات کے عقیدت مندوں کے اتر پردیش کے بنارس جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں اس کمیونٹی کے بہت سے لوگ ریاستی اسمبلی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ، لیکن اب الیکشن کمیشن نے سبھی پارٹیوں کی بات تسلیم کرلی ہے ۔

      پنجاب اسمبلی کی تصویر

      پنجاب قانون ساز اسمبلی کی مدت 27 مارچ 2022 کو ختم ہو رہی ہے ۔ بتادیں کہ 117 سیٹوں والے پنجاب میں 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 77 سیٹیں جیت کر 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی تھی ۔ اکالی دل - بی جے پی اتحاد صرف 18 سیٹوں پر سمٹ گیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی 20 سیٹیں جیت کر اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی تھی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ عام آدمی پارٹی دوسری پارٹیوں کو کانٹے کی ٹکر دے سکتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: