ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی کے لئے بڑی خبر! 31 دسمبر سے پہلے ہی ملے گا ایس بی آئی کی اس بڑی اسکیم کا فائدہ

ایس بی آئی کے نئے آفر کے تحت آپ 31 دسمبر 2019 تک ہوم لون لیتے ہیں تو یکم جنوری 2020 سے آپ کو 0.25 فیصدی کم سود دینا ہو گا۔

  • Share this:
عام آدمی کے لئے بڑی خبر! 31 دسمبر سے پہلے ہی ملے گا ایس بی آئی کی اس بڑی اسکیم کا فائدہ
بڑی خبر! 31 دسمبر سے پہلے ہی ملے گا ایس بی آئی کی اس بڑی اسکیم کا فائدہ

نئی دہلی۔ ملک کا سب سے بڑا بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) گھر خریداروں کے لئے ایک خاص آفر لایا ہے۔ ایس بی آئی نے ہوم لون پر سود کی شرحیں کم کر دی ہیں۔ ایس بی آئی کے نئے آفر کے تحت آپ 31 دسمبر 2019 تک ہوم لون لیتے ہیں تو یکم جنوری 2020 سے آپ کو 0.25 فیصدی کم سود دینا ہو گا۔ ایس بی آئی نے ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی ہے۔


بینک کے ٹویٹ کے مطابق، ایس بی آئی میں ہوم لون کی شرح سود 8.15 فیصدی سے شروع ہے لیکن آفر کے تحت 7.90 فیصدی شرح سود پر ہوم لون لیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو 31 دسمبر 2019 سے پہلے درخواست دینی ہو گی۔ لون کی کم شرح سود یکم جنوری 2020 سے شروع ہو گی۔



ایس بی آئی کے آفر کے تحت اگر آپ یونو ایس بی آئی کے ذریعہ 31 دسمبر سے پہلے ہوم لون کے لئے درخواست دیتے ہیں تو آپ کے لون کو فوری بنیادی طور پر منظوری دے دی جائے گی۔
First published: Dec 25, 2019 06:36 PM IST