نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں تجارتی مقامات کی سیلنگ سے پریشان تاجروں کو راحت دینے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ہمراہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی میٹنگ میں سیلنگ سے راحت دینے کے لئے کئی اہم بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔ یہ میٹنگ آج راج نواس میں ہوئی۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈی ڈی اے کے رکن وجیندر گپتا نے بتایا کہ تاجروں کے ساتھ تین روزہ بات چیت ہوگی اور سات فروری کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں سیلنگ سے راحت دینے کے لئے ماسٹر پلان2021 میں تبدیلی پر تین بڑے فیصلوں پر اتفاق ہے۔ اس میں فلور ایریا ریشو (ایف اے آر) میں تبدیلی کو منظوری دی گئی ہے۔ بارہ میٹر چوڑی سڑکوں پر گوداموں کو مقررہ کرنے کا فیصلہ بھی میٹنگ میں ہوا ہے۔
ایف اے آر کو 180سے 300کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ایف سے آر میں اضافہ سے تہہ خانے بھی سیلنگ کے دائرے سے باہر ہوجائیں گے۔ کنورژن چارج پر پنالٹی آٹھ گنا گھٹا دی گئی ہے۔
مسٹر گپتا نے بتایا کہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بعد ہونے والی میٹنگ میں منظوری دی جائے گی۔ اس دوران آل انڈیا تاجر کنفیڈریشن (کیٹ) نے سیلنگ کی مخالفت میں 48 گھنٹے کے بعد کا اعلان کیا تھا۔ بند آج سے شروع ہو گیا ہے. چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز نے تین دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔