ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی پرحملے کا بڑا خطرہ، وزارت داخلہ نے روڈ شوسے بچنے کا مشورہ دیا: ذرائع

اب کوئی بھی وزیر یا افسر ایس پی جی کی اجازت کے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی کے قریب نہیں جاسکے گا۔ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کر بڑے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم مودی پرحملے کا بڑا خطرہ، وزارت داخلہ نے روڈ شوسے بچنے کا مشورہ دیا: ذرائع
اب کوئی بھی وزیر یا افسر ایس پی جی کی اجازت کے بغیر وزیر اعظم نریندر مودی کے قریب نہیں جاسکے گا۔ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کر بڑے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نئی دہلی: اب کوئی بھی وزیر یا افسرایس پی جی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم نریندرمودی کے پاس نہیں جاسکے گا۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کرنئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی پر"اب تک کے سب سے بڑے خطرے" کا اند یشہ ظاہر کیا ہے۔


وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے پولیس  کمشنرکو خط لکھ کر اس "نامعلوم خطرہ" کو لے کر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل نے وزیراعظم مودی کی سیکورٹی میں تعینات مختلف ایجنسیوں کو محتاط کیا ہے کہ سال 2019 کےلوک سبھا انتخابات سےقبل وزیراعظم مودی پرحملے کا سنگین خطرہ ہے۔


ذرائع کے مطابق ریاستوں کےالیکشن اورسال 2019 کےعام انتخابات میں برسراقتدارپارٹی کے اہم اسٹار پرچارک وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے روڈ شو میں کمی کریں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ان روڈ شوز کے دوران کسی کو بھی وزیراعظم کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اصول وضوابط  پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔  مودی کی سیکورٹی میں لگی ایس پی جی افسراس دوران وزرااورافسران کو بھی پوری جانچ کے بعد ہی پاس جانے کی اجازت دیں گے۔


وزیراعظم مودی اپنے پروگراموں میں جس طرح عام لوگوں سے ملتے ہیں، اسے لے کر بھی خفیہ ذرائع نے محتاط کیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ماننا ہے کہ مستقبل میں عام لوگوں سے اس طرح کی ملاقات کومزید کم کیاجانا چاہئے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔
First published: Jun 26, 2018 01:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading