ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی حکومت بنام ایل جی معاملہ : اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بتایا عوام کی جیت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی حکومت بمقابلہ لیفٹیننٹ گورنر معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو یہاں کے عوام کی فتح قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2018 05:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی حکومت بنام ایل جی معاملہ : اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بتایا عوام کی جیت
اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی۔

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی حکومت بمقابلہ لیفٹیننٹ گورنر معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو یہاں کے عوام کی فتح قرار دیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ دہلی کے عوام کی بڑی فتح ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جمہوریت کی بھی بڑی کامیابی ہے۔

وہیں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے، اب دہلی حکومت کی فائلیں لیفٹیننٹ گورنر کو نہیں بھیجنی ہوںگی اور کام نہیں رکے گا۔ ہم دہلی کے عوام کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کو کابینہ کے فیصلے کو ماننا ہوگا ۔ تبادلہ اور تقرری حکومت ہی کرے گی۔ سسودیا نے کہا کہ مکمل ریاست کا درجہ دلانے کی تحریک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر قانون و انتظام ، پولیس اور زمین سے متعلق معاملات کے لئے خصوصی طورپر ذمہ دار ہیں ، لیکن دیگر امور میں انہیں کابینہ کا مشورہ ماننا ہوگا۔ آئینی بنچ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کابینہ کے ہر فیصلے کو صدر کے پاس نہیں بھیج سکتے۔ عدالت عظمی نے واضح کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو منتخب حکومت کے کام کاج میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔

First published: Jul 04, 2018 05:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading