ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے 10 اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی ہندوستانی فضائیہ ، منگوائی بولیاں

ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے اس خریداری کیلئے ہندوستانی کمپنیوں سے ہی بولیاں منگوائی ہیں ۔ اس کو اینٹی ڈرون سسٹم یا کاونٹر ڈرون سسٹم (CAUS) کہا جاتا ہے ۔

  • Share this:
دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے 10 اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی ہندوستانی فضائیہ ، منگوائی بولیاں
دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے 10 اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی IAF، منگوائی بولیاں

نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ نے دس اینٹی ڈرون سسٹم کی خریداری کیلئے بولیاں منگوائی ہیں ۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس خریداری کیلئے ہندوستانی کمپنیوں سے ہی بولیاں منگوائی ہیں ۔ اس کو اینٹی ڈرون سسٹم یا کاونٹر ڈرون سسٹم کہا جاتا ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ 27 جون کو جموں میں ایئرفورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ہوا تھا ۔ یہ ملک میں پہلا ڈرون حملہ ہے ۔ اس کو لے کر اب سیکورٹی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں ۔


حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے سربراہ ایم ایم نرونے نے بھی کہا کہ ڈرون کی آسان دستیابی نے سیکورٹی فورسیز کے سامنے نئے چیلنجز پیدا کردئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جنگ کے دوران اسٹیٹ اور ناٹ اسٹیٹ ایکٹرس کی طرف سے ڈرون کا استعمال بڑھے گا ۔ ہمیں مستقبل کیلئے اس بات کو دھیان میں رکھ کر منصوبے بنانے پڑیں گے ۔ ہم ایسے چلینجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں ۔ ہم ڈرون کے جارحانہ استعمال اور خطرے کو ٹالنے کیلئے اینٹی ڈرون تکنیک کا استعمال کررہے ہیں ۔


ڈرون پر ملک میں تیزی سے کام جاری


ڈرون کی آسان دستیابی کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیوں کو پہلے ہی کسی آسمانی آفت کا اندیشہ ہوگیا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی طرف سے اینٹی ڈرون سسٹم پر کام شروع کردیا گیا تھا ۔ ڈی آر ڈی او ، ڈرون اور اینٹی ڈرون دونوں ہی تکنیک پر کافی پہلے سے کام شروع کرچکا تھا اور اس کی تعیناتی بھی کئی فوجی تنصیبات میں کی جاچکی ہے ۔ پہلی مرتبہ ڈی آر ڈی او کے اس اینٹی ڈرون کی جانکاری اس وقت عام ہوئی تھی جب 74 یوم آزادی تقریب کے دوران لال قلعہ پر کسی بھی ڈرون حملے کے اندیشہ کے پیش نظر اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کیا تھا ۔ اس سسٹم کا نام لیزر بیسڈ ڈائریکٹیڈ اینرجی ویپن تھا ۔

تینوں افواج میں اینٹی ڈرون سسٹم پر کام جاری

خود سی ڈی ایس بپن راوت نے مانا ہے کہ مستقبل میں جنگ کیلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا ۔ جموں میں ہوا ڈرون حملہ تشویشناک ضرور ہے ، مگر ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا اور اسی کے پیش نظر ہندوستان نے بھی اپنی تیاریاں تیز کردی تھیں ۔ ڈی آر ڈی او کے پاس یہ تکنیک موجود ہے ۔ ڈرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی تینوں افواج کی طرف سے اینٹی ڈرون تکنیک لینے کی قواعد بھی تیز کردی گئی ہے ۔

اس کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ نے گزشتہ سال دشمن کے چھوٹے ڈرون سے نمٹنے کیلئے اسرائیل سے اینٹی ڈرون سسٹم اسمیش 2000 پلس کا آرڈر کیا ۔ یہ اینٹی ڈرون ہتھیار کمپیوٹرائزڈ فائر کنٹرول اور الیکٹرو آپٹک سائٹ سسٹم ہے ۔ اس کو رائفل کے اوپر فٹ کیا جاسکتا ہے اور ہتھیار پر لگانے کے بعد اس کی مدد سے چھوٹے ڈرون کو ہوا میں مار گرایا جاسکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 05, 2021 11:48 PM IST