بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے امارت شرعیہ نے نتیش حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے امارت شرعیہ نے نتیش حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
امارت شرعیہ بہار کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے صوبہ میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس لئے یہ ضروری ہے کہ ریاست کے ہر تھانے میں امن کمیٹی قائم کی جائے ۔
بہار میں نتیش کمار کے سوشاسن کی کئی اضلاع میں دھجیاں اڑتی رہی ہیں ۔ حالیہ دنوں میں مظفرپور ، سیتامڑھی ، موتیہاری اور ابھی دربھنگہ کے کیوٹی اسمبلی حلقہ کے بڑھی گاوں میں گزشتہ کئی دنوں سے دو فرقوں میں کشیدگی ہے ۔ حالانکہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش اقلیتی کمیشن سے لے کر پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے کی جارہی ہے ، لیکن مسلم تنظیموں نے حکومت سے ایک بڑا سوال کیا ہے ۔ امارت شرعیہ بہار کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے صوبہ میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس لئے یہ ضروری ہے کہ ریاست کے ہر تھانے میں امن کمیٹی قائم کی جائے ۔
امارت شرعیہ نے اس تعلق سے ڈی جی پی سے بات کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانوں میں امن کمیٹی قائم کی جائے ۔ تاکہ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو اور اگر کہیں حالات خراب ہوتے ہیں تو وہاں امن کمیٹی اس مسئلہ کو حل کرے گی ۔ امارت نے یہ بھی کہا ہے کہ جس جگہ پر تھانہ انچارج حالات کو قابو کرنے میں ناکام رہے ، انہیں ان کے عہدے سے معطل کیا جائے ۔
امارت شرعیہ نے اس تعلق سے ڈی جی پی سے بات کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانوں میں امن کمیٹی قائم کی جائے ۔
دراصل شرپسندوں کی جانب سے آپس کے معمولی جھگڑوں کو ایک الگ لڑائی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ دربھنگہ کے بڑھی گاوں میں معمولی جھگڑے کو فرقہ ورانہ شکل دینے کی کوشش کی گئی ۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ بڑھی گاوں میں خیمہ زن ہے ۔
مسلم تنظیموں کی جانب سے حکومت سے اس معاملہ میں فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے ۔ امارت شرعیہ بہار نے امن کمیٹی بنانے پر زور دیا ہے ۔ امارت کے مطابق انتخابات سے قبل ہر حال میں ریاست کے سبھی تھانوں میں امن کمیٹی قائم کی جائے ۔ تاکہ امن پسند تمام شہریوں کی حفاظت اور بھائی چارہ میں کسی طرح کا کوئی خلل واقع نہ ہو۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔