Bihar: بیٹے کی لاش کے ساتھ بھی ایسا کھلواڑ! ’اسپتال کے ملازم نے50 ہزار روپے رشوت کی مانگ کی‘
’اسپتال کےملازم نے50 ہزارروپے رشوت کی مانگ کی‘
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے متوفی کے والد مہیش ٹھاکر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرا بیٹا لاپتہ ہو گیا تھا۔ اب ہمیں فون آیا ہے کہ میرے بیٹے کی لاش سمستی پور کے صدر اسپتال میں ہے۔
بہار میں دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بزرگ جوڑے کو بہار کے سمستی پور شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاکہ اپنے بیٹے کی لاش کو سرکاری اسپتال سے نکالنے کے لیے رقم کا بندوبست کیا جا سکے۔ جوڑے نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ زبردستی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر اسپتال کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر بیٹے کی لاش کو حوالے کرنے کے لیے 50,000 روپے مانگا تھا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے متوفی کے والد مہیش ٹھاکر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرا بیٹا لاپتہ ہو گیا تھا۔ اب ہمیں فون آیا ہے کہ میرے بیٹے کی لاش سمستی پور کے صدر اسپتال میں ہے۔ اسپتال کے ایک ملازم نے میرے بیٹے کی لاش چھوڑنے کے لیے 50 ہزار روپے مانگے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں، یہ رقم کیسے ادا کریں گے؟
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سمستی پور کے سول سرجن ڈاکٹر ایس کے چودھری نے کہا کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہم یقینی طور پر اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔ ذمہ دار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر ہیلتھ ورکرز ہسپتال میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور کئی بار انہیں تنخواہیں نہیں ملتی ہیں۔ اس لیے وہ مریضوں کے لواحقین سے پیسے مانگتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔